BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 March, 2004, 21:58 GMT 02:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لیبیا کی فوج کو برطانوی تربیت کی پیش کش
کرنل معمر قذافی
کرنل معمر قذافی اور وزیراعظم ٹونی بلیئر جلد ملاقات کریں گے
برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کرنل معمر قذافی کے ساتھ ملاقات کے دوران لیبیا کی فوج کو تربیت دینے کی پیش کش کریں گے۔

برطانوی حزبِ اختلاف ٹوری پارٹی نے اس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ٹونی بلیئرکا یہ کہنا کہ وہ دہشت گردی اور ممنوعہ ہتھیار ختم کرنے والی ریاستوں کی طرف دست تعاون بڑھا رہے ہیں لیبیا کے دورے کا دفاع کرنے کے لئے ہے۔

دورے کی تصدیق ہوتے ہی ٹوری پارٹی نے کہا کہ اس سے لاکربی بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو دکھ پہنچے گا۔

لاکربی بم دھماکوں میں دو سو ستر ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی رائے برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے لیبیا کے دورے پر بٹی ہوئی ہے۔

فوج کو تربیت دینے کی برطانوی پیش کش سے لیبیا کے فوجی افسروں پر سینڈھرسٹ اکیڈمی کے دروازے کھل جائیں گے۔

ردِ عمل
 دورے سے لاکربی بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو دکھ پہنچے گا
ٹوری پارٹی

بی بی سی کے سیاسی ایڈیٹر اینڈریو مار کے مطابق اس پیش کش کا مقصد لیبیا کو یہ باور کرانا ہے کہ اسے انسانی تباہی کے ہتھیار رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹوری رکن ایوان مائیکل انکرم نے میڈرڈ میموریل سروس کے فوری بعد دورے کے شیڈول کو حیران کن قرار دیا ہے۔

بلیئر نے دورے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکا مقصد ریاستوں کو پیغام دینا ہے کہ انسانی تباہی کے ہتھیار اور دہشت گردی ختم کرنے والوں کے لئے ہمارا تعاون حاضر ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’اس کامطلب ماضی کی تکلیف بھولنا نہیں بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ اب آگے بڑھنے کاوقت ہے‘۔

انھوں نے کہا کہ ’سانحہ میڈرڈ کا صدمہ دل میں لئے ہمیں اختلافات بھلا کر اور دہشت گردی کے ذریعے تقسیم نہ ہونے کا عزم کرتے ہوئے نیا طرز عمل اپنانا ہے اور اسکا آخر تک تحفظ کرنا ہے ‘۔
پارلیمنٹ میں مائیکل انکرم نے ڈپٹی وزیر اعظم جان پریسکوٹ سے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ لیبیا انتہائی متنازعہ ہے اور اس کا وقت اس سے بھی زیادہ متنازعہ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد