BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 March, 2004, 02:23 GMT 07:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایٹمی باقیات لیبیا سے امریکہ روانہ‘
لیبیا
لیبیا کی جانب سے میزائل اور ایٹمی پروگرام کا تمام سامان بھیجے جانے پر امریکہ صدر قذافی سے انتہائی خوش ہے
لیبیا نے ایک جہاز میں اپنا وہ تمام سامان بھر کر امریکہ روانہ کر دیا ہے جو اس نے اپنے ایٹمی پروگرام اور تنصیبات کے لیے حاصل کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سنیچر کو ایک جہاز ایٹمی تنصیبات اور پروگرام سے متعلق آلات اور فاضل پرزے تک لے کر امریکہ کے لیے روانہ ہوا ہے ان آلات اور پرزوں کا وزن تقریباً پانچ سو ٹن بتایا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سامان میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور لانچر بھی شامل ہیں۔

اس قبل جمعہ کو لیبیا نے بین الاقوامی ماہرین کی زیر نگرانی بیس ٹن وزنی تین ہزار کھوکھلے کیمیائی بم تباہ کیے تھے۔

کیمیائی ہتھیاروں کی تخفیف پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کی تنظیم نے اسے لیبیا کے ہتھیاروں کی تباہی کا یہ پہلا مرحلہ قرار دیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی لیبیا نے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں تمام تفصیلات سے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا تھا۔

لیبیا نے گزشتہ دسمبر میں برطانوی اور امریکی حکام کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے تمام ہتھیاروں کے خاتمے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔

News image
لیبیا کی ایٹمی تنصیبات کی ایک حصہ

لیبیا نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے ان اقدام کے بعد اب اس کے اور امریکہ کے تعلقات معمول پر آ جائیں گے۔

امریکہ نے اگرچہ ابھی لیبیا پر لگائی جانے والی تجارتی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا تاہم اس نے لیبیا واپس جانے کے خواہشمند امریکی اداروں کو تیاریاں کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد