| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
لیبیا،اسرائیل رابطوں کا اشارہ
لیبیا کے حکمران کرنل قذافی کے بیٹے سے ملاقات کرنے والے ایک اسرائیلی وزیر نے کہا کہ لیبیا، اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر آمادہ نظر آتا ہے۔ اسرائیلی کابینہ کے وزیر افراہیم سنیہ نے کہا کہ قذافی زبردست فیصلے کرتے ہیں اور وہ چھوٹی موٹی بات نہیں کرتے۔ اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قذافی آدھے راستے سے پلٹنے والے نہیں۔ بلکہ وہ اسرائیل سے بھی تعلقات بحال کر سکتے ہیں۔ سنیہ نے تصدیق کی کہ انہوں نے ایک اور رکن پارلیمنٹ سمیت قذافی کے بیٹے معمر سے اگست میں ملاقات کی تھی۔ اسرائیلی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب لیبیا اور اسرائیل کے مابین تعلقات بحال کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ گزشتہ روز ایک کویتی اخبار السیاسہ نے لکھا تھا کہ دونوں ملکوں میں تعلقات کی بحالی کے لئے ایک اسرائیلی وفد اسی ماہ لیبیا کے دارالحکومت تریپولی جانے والا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||