لیبیا کے کیمیائی ہتھیار تباہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لیبیا میں بین الاقوامی ماہرین کی زیر نگرانی تین ہزار کھوکھلے کیمیائی بم تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی تنظیم نے جو کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے ’کیمیکل ویپنز کنوینشن‘ سی ڈبلیو سی پر عملدرآمد کی نگرانی کرتی ہے کہا ہے کہ لیبیا کے ہتھیاروں کی تباہی کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ لیبیا کے کیمیائی ہتھیاروں کی تباہی کا یہ پہلا مرحلہ انتہائی خاموشی سے طے ہوا جس میں بلڈوزروں کے ذریعے بموں کے خول ضائع کئے گئے۔ جمعہ کو لیبیا کے حکام ملک میں موجود کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں مکمل تفصیلات اقوام متحدہ کے حوالے کریں گے۔ اس میں لیبیا کے پاس موجود ہتھیاروں اور ہتھیاروں کی تیاری کے انتظامات کے بارے میں بتایا جائے گا۔ اسلحہ کی روک تھام کی تاریخ میں لیبیا کے ہتھیاروں کا خاتمہ ایک انوکھی مثال ہے۔ لیبیا نے گزشتہ دسمبر میں برطانوی اور امریکی حکام کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے تمام ہتھیاروں کے خاتمے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||