کرنل قذافی کی شاطرانہ چال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرنل قذافی نے مغربی دنیا سے دوستی بڑھانے کے لئے لیبیا میں شطرنج کے عالمی مقابلوں کا اہتمام کیا ہے یہ پہلا موقعہ ہے کہ شطرنج کے بین الاقوامی مقابلے کسی افریقی ملک میں منعقد ہو رہے ہیں اور لیبیا پندرہ لاکھ ڈالر کی رقم انعامات میں بانٹ رہا ہے۔ مقابلے کے انتظامات پر عدم اطمینان کے باعث چوٹی کے بہت سے کھلاڑی اس میں شامل نہیں ہوئے۔ مقابلے کے آغاز ہی میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شمولیت پر جھگڑا کھڑا ہو گیا۔
دنیا کے دس بہترین کھلاڑیوں میں سے صرف دو ان مقابلوں میں شامل ہوئے ہیں۔ کھلاڑیوں کو شکایت ہے کہ لیبیا نے شطرنج کے معروف عالمی ماہر، گیری کیسپاروف کو ابتدائی مقابلوں میں شرکت کے بغیر براہِ راست فائنل مقابلے میں حصہ لینے کی دعوت دے دی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||