BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 April, 2004, 06:23 GMT 11:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قذافی کا تاریخی یورپی دورہ
کرنل قذافی
لیبیا کے رہنما کی بین الاقوامی برادری میں واپسی
لیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی یورپ کے دو روزہ دورے پر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کا گزشتہ پندرہ سالوں میں یورپ کا پہلا دورہ ہے۔

اس دورے سے یہ واضح ہو جائے گا کہ لیبیا ایک طویل عرصہ تنہائی میں رہنے کے بعد بین الاقوامی برادری میں واپس آ رہا ہے۔

یہ مہینہ کرنل قذافی کے لئے بہتر رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے برطانیہ کے وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر طرابلس کا دورہ کر چکے ہیں۔

لیبیا کی بین الاقوامی برادری میں واپسی طرابلس کے اس اعلان کے بعد ہوئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ لیبیا وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ کے پروگرام کو جاری نہیں رکھے گا۔

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ یورپی سفارتکاری کی جیت ہے لیکن ساتھ ساتھ یورپ لیبیا سے اقتصادی تعلقات بھی چاہتا ہے۔ یورپ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لئے لیبیا کی مدد بھی چاہتا ہے۔

اپنے برسلز کے دورے کے دوران کرنل قذافی بارسیلونا پروسیس میں ممبرشپ بھی حاصل کرنا چاہیں گے۔ یہ یورپی اتحاد اور بحیرۂ روم کے کئی ممالک کے درمیان ایک پارٹنرشپ یا اتحاد ہے۔

لیکن ابھی بھی کئی ایسے مسائل ہیں جو لیبیا کو درپیش ہیں اور یورپ کے ساتھ دوستی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ جرمنی چاہتا ہے کہ لیبیا 18 سال پہلے برلن میں ہونے والے بم حملے کے متاثرین کو معاوضہ دے۔

تاہم یورپ کا دورہ پھر بھی کرنل قذافی کے لئے انتہائی اہم اور خوش آئند دورہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد