BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلیئر، قذافی تاریخی ملاقات
لبیا
لبیا فوجی تربیت میں برطانیہ کی مدد چاہے گا
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر طرابلس میں لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی سے سے ملاقات کر رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے مذاکرات شروع کرنے سے پہلے مصافحہ کیا۔ یہ ملاقات شہر سے باہر صدر قذافی کے خیمے میں ہو رہی ہے۔

لیبیا پہنچنے کے بعد برطانوی وزیر اعظم کا قافلہ ان بیرکوں کے پاس سے گزرا جو انیس سو چھیاسی میں امریکی حملے میں تباہ ہو گئی تھیں۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران تیل کی عالمی کمپنی ’شیل‘ لیبیا میں تیل کی تلاش کے بڑے معاہدے پر دستخط کرے گی۔

ٹونی بلئیر کے اس دورے سے قبل دسمبر میں لیبیا نے وسیع پپیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا پروگرام ترک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی وزیر اعظم نے لبیا کے لئے روانہ ہونے سے ایک روز قبل سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں حالیہ بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی تقریب میں شرکت کی تھی۔

کچھ سیاستدانوں اور کئی سال قبل برطانیہ میں لاکربی کے مقام پر تباہ ہونے والے امریکی طیارے میں سوار مسافروں کے رشتہ داروں نے ٹونی بلیئر کے دورے کی مخالفت کی ہے۔

ٹونی بلیئر نے اپنے دورے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں جنہوں نے ’دہشت گردی‘ کا راستہ چھوڑ دیا ہے اور ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام ترک کر دیئے ہیں۔

بی بی سی کے سیاسی نامہ نگار گوتو ہاری کے مطابق لیبیا کا دورہ وزیر اعظم بلیئر کی اب تک کے جرات مندانہ سفارتی فیصلوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ لیبیا کے فوجیوں کی تربیت میں معاونت کرے گا جس کے نتیجے میں لبیا کے فوجی افسروں کا برطانوی فوجی ایکیڈمی سینڈہرسٹ آنے کا بھی امکان ہے۔

لیبیا اپنے اوپر عائد بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے لئے بھی برطانیہ سے مدد کی درخواست کر سکتا ہے۔

ٹونی بلیئر کا یہ دورہ انیس سو اکیاون میں لیبیا کی آزادی کے بعد کسی بھی برطانوی وزیر اعظم کا اس ملک کا پہلا دورہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد