BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 November, 2005, 11:03 GMT 16:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اردن میں خصوصی دعائیں، مظاہرے
ان فلسطینیوں کی لاشیں جو اردن کے بم دھماکوں میں ہلاک ہوگئے
اردن میں جمعہ کو ان لوگوں کی یاد میں خصوصی دعائیں کی گئی ہیں جو بدھ کے روز ہونے والے تین بم دھماکوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔

ان دھماکوں میں ستاون ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ خصوصی دعاؤں کے علاوہ مختلف مقامات پر دھماکوں کے خلاف مظاہروں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

اسی دوران اردن سے اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کے لیے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان اردن پہنچ گئے ہیں۔

اردن کے کئی شہروں میں خصوصی طور پر لوگ مساجد میں ہونے والی خصوصی دعاؤں میں شریک ہوئے ہیں۔ اردن کے شاہ عبداللہ بھی ہاشمی مسجد گئے جہاں انہوں نے دیگر افراد کے ساتھ دعا میں شرکت کی۔

یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ ان دھماکوں میں زخمی ہونے والے ہالی وڈ کے مشہور ہدایتکار مصطفے عکاظ، جو انیس سو ستتر میں اسلام پر بننے والی فلم ’دی میسیج‘ کے ڈائریکٹر بھی تھے، انتقال کر گئے ہیں۔ وہ شام میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے کئی فلموں میں اپنی ہدایتکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

القاعدہ تنظیم نے عمان کے تین ہوٹلوں میں ہونے والے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایک نئے بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ جن ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا وہاں اسلام کے خلاف جنگ کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔ تاہم آزادانہ طور پر اس بیان کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دریں اثناء اردن کی سکیورٹی ایجنسیاں بم دھماکوں کے ملزموں کی تلاش میں ہیں اور حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد