اردن، دھماکہ خیز مواد برآمد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اردن میں حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ سے بھری ہوئی کاریں قبضے میں لی ہیں اور چند افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اُردن کے ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ملک میں ایک ممکنہ دہشت گرد حملہ ٹل گیا ہے۔ بیان میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں لیکن اس طرح کی خبریں مل رہی تھیں کہ اردن میں حکام ایک ہفتے سے کار بموں کی تلاش کر رہے تھے۔ کار بم کی تلاش در اصل اس ماہ کے اوائل میں چند افراد کی گرفتاری کے بعد شروع کی گئی تھی جن پر القاعدہ کے رکن ہونے کا شبہ تھا۔ اُردن میں حکام کے مطابق انہوں نے ان افراد کو شام کی سرحد کے قریب گرفتار کیا تھا۔ ان لوگوں کے تین ساتھی موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار ہونے والے افراد اردن میں امریکی عمارات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ گزشتہ دو ہفتے کے دوران عمان میں مغربی سفارت خانوں کے لئے حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||