BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 October, 2003, 20:01 GMT 01:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اردن کے چار فوجی ہلاک
 امریکی فوج

عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب ایک فوجی چوکی کے نزدیک امریکی فوجیوں نے جمعرات کی شام اردن سے تعلق رکھنے والے چار فوجیوں کو مبینہ طور پرگولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

یہ فوجی ایک ٹیکسی میں بغداد سے امان کی جانب جا رہے تھے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق یوں معلوم ہوتا تھا جیسے گاڑی کا ڈرائیور یہ فوجی چوکی نہیں دیکھ سکا۔ گاڑی جب چوکی کے نزدیک پہنچی تو امریکی فوجیوں نے فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور اور گاڑی میں سوار دیگر تین مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

تاہم اس واقعے کے بارے میں کچھ متضاد اطلاعات بھی ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی فوجیوں نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن کے فوجی جس گاڑی میں سوار تھے وہ خود ہی ایک امریکی ٹینک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اردن کے سرکاری ٹیلیویژن کے مطابق اردن کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے پر کی جانے تحقیقات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس واقعے کے فوراً بعد عراق میں اردن کے خصوصی نمائندے اور اردن کے سفارتخانے کی ایک ٹیم جاءِ وقوعہ پر پہنچ گئی۔

جمعہ کی صبح ہلاک شدگان کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ان کی موت کا اصل سبب کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد