BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 January, 2004, 03:47 GMT 08:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میڈونا: ویزکلارک کی حمایت
میڈونا

پوپ گلوکارہ میڈونا نے اپنی ویب سائٹ پر اس سال امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدراتی انتخاب کے ایک اہم امیدوار ویزلی کلارک کی حمایت میں ایک خط شائع کیا ہے۔

گلوکارہ میڈونا نے اس خط میں ریٹائرڈ امریکی جرنیل (ویزلی کلارک) کو قومی ہیرو اور امریکی خواب کی مکمل مثال سے تعبیر کیا ہے۔

انہوں نے کہا:’میں ویز کلارک کی حمایت اس لئے کرتی ہوں کہ ان میں مجھے صلاحیتیں بھی نظر آتی ہیں اور قابلیت بھی۔ وہ صاحب نظر بھی ہیں اور صاحبِ کردار بھی اور ہم امریکیوں کو ان کی بے حد ضرورت ہے۔ وہ سمارٹ ہیں اور بہت اچھے ہیں۔‘

میڈونا ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ویز کلارک کے لئے جو نیٹو کے سابق کمانڈر بھی پیسے اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

اپنے خط میں میڈونا نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے صدراتی انتخاب کی مہم میں کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کی۔ تاہم ان کا کہنا تھا: ’لگتا ہے جو بھی میں کرتی ہوں لوگ اس پر توجہ دیتے ہیں لہذا مجھے امید ہے کہ لوگ اس معاملے پر بھی توجہ دیں گے۔‘

میڈونا کے مطابق وہ ویز کلارک کی حمایت اس لئے نہیں کر رہی’کہ میں کوئی نامی گرامی شخصیت ہوں بلکہ میں ان کی حمایت بطور ایک امریکی شہری اور بطور ایک ماں کے کر رہی ہوں۔‘

انہوں نے کہا ’میں چاہتی ہوں کہ جب میرے بچے بڑے ہوں تو انہیں بھی وہی مواقع ملیں جو مجھے میسر آئے تھے۔ وہ بھی سمجھ اور جان سکیں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور وہ اس دنیا میں فخر کے ساتھ سفر کر سکیں۔‘

موجودہ صدر جارج بش کی انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے میڈونا نے کہا کہ امریکہ کو سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ یہاں کوئی رہنما نہیں ہے اور یہاں نہ ضمیر ہے نہ ایمانداری۔

میڈونا نے جو اکثر و بیشتر لندن میں رہتی ہیں پہلی بار ویزلی کلارک کی حمایت دسمبر میں سی این این پر پر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ پیدائشی لیڈر ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد