BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 June, 2007, 07:54 GMT 12:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اُوپرا دنیا کی مقبول ترین شخصیت
اُوپرا کا ٹی وی شو ہر ہفتے تین کروڑ افراد دیکھتے ہیں
دنیا کی سو مشہورترین شخصیات کی فہرست میں امریکی اداکارہ اُوپرا ونفری اول نمبر پر ہیں۔

بین الاقوامی تجارتی جریدے فوربز کی طرف سے دنیا کی مقبول ترین شخصیات کی فہرست میں گالف کے کھلاڑی ٹائیگر وڈز دوسرے نمبر پر اور گلوکارہ میڈونا تیسرے نمبر پر ہیں۔

دنیا کے مشہور ترین افراد کی فہرست میں پہلی بیس شخصیات میں برطانیہ کے دی رولنگ اسٹون گروپ کے سر ایٹن جانز اور فٹ بال کے کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم بھی شامل ہیں۔

دنیا کی سو مقبول ترین شخصیات کی فہرست ہر سال مرتب کی جاتی ہے اور ان میں شامل کی جانے والی شخصیات کی سالانہ آمدن، دنیا بھر کے نشریاتی اداروں پر ان کو دیا جانے والے وقت اورانٹر نیٹ پر ان کے بارے میں خبروں کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔

میڈونا کا حال ہی میں ہونے والے بین الاقوامی دورہ نہایت کامیاب رہا تھا

ونفری کا ہر ہفتے نشر ہونے والا ’ٹاک شو‘ امریکہ میں تین کروڑ افراد دیکھتے ہیں اور اس شو کی وجہ سے وہ سو مقبول ترین افراد کی فہرست میں اس سال دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں جو ان سے گزشتہ سال ٹام کروز نے لے لی تھی۔ اس ٹاک شو سے انہیں چھبیس کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔

فوربز کے ترجمان کے مطابق ونفری اپنی آمدن اور امریکی عوام پر اپنے ٹاک شو کی وجہ سے حاصل اثراو رسوخ کی بنیاد پر اس دنیا کی بیس مقبول ترین افراد میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر ان کے ٹاک شو کا ممکنہ اثر ہی انہیں پہلے نمبر تک لانے میں کافی تھا۔

ان سو افراد کی فہرست میں ریلیٹی ٹی وی سٹار پیرس ہلٹن جو گزشتہ سال چھپنویں نمبر پر تھیں اس سال کی فہرست تک پہنچنے میں ناکام رہی ہیں۔

میڈونا کا نام گزشتہ سال کی فہرست میں شامل نہیں تھا لیکن اس سال ان کے حالیہ بین الاقوامی دورے نے ان کی آمدن اور مقبولیت میں زبردست اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے اس فہرست میں وہ تیسرانمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

اسی بارے میں
گبسن رئیسوں کے رئیس
18 June, 2004 | فن فنکار
میڈونا: ویزکلارک کی حمایت
10 January, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد