ویب’ڈاکو‘ کے خلاف کروز کی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وکلاء کا کہنا ہے کہ ایک کمپیوٹر ہیکر نے ایسے ویب ایڈریس کا غلط استعمال کیا ہے جس میں ٹام کروز کا نام آتا تھا۔ ’ورلڈ انٹیلکچول پراپرٹی آرگنائزیشن‘ کے ایک جج نے کہا ہے کہ ہیکر نے tomcruise.com نامی ویب ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر کئی اشیا فروخت کی ہیں۔ جج کا کہنا تھا کہ اس ویب سائیٹ کا اداکار ٹام کروز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مداح جو ٹام کروز ڈاٹ کام پر جاکر اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے خواہشمند تھے، انہیں اس ویب ایڈریس سے ایک اور سائیٹ پر ڈائیورٹ یا لے جایا جاتا تھا۔ ایسی ہی شکایات ہالی وڈ اداکاروں سیلین ڈیون اور کیون سپیسی کو بھی تھیں۔ ان کی ویب سائٹس پر آنے والوں کو بھی ایک مختلف ویب سائیٹ پر لے جایا جاتا تھا۔ ان داکاروں نے بھی اپنے اپنے مقدمات جیت لیئے۔ ویب کے اس ’ڈاکو‘ کو نیٹ ورک آپریشن سینٹر ۔ البرٹا ہاٹ راڈز کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں اخذ کیا گیا ہے کہ ٹام کروز نے تین قوی بنیادوں پر یہ فیصلہ جیتا ہے۔ ’ٹام کروز کے نام کو ان کی مرضی کے بغیر چیزوں کی فروخت کے لیئے استعمال کیا جارہا تھا اور یہ سائیٹ بد نیتی پر مبنی تھی‘۔ ادیب جیفری آرچر کے نام کو بھی اسی طرح غیر قانونی طور پر مختلف اشیاء کی تشہیر کے لیئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ | اسی بارے میں نفسیاتی علاج جعل سازی ہے: کروز28 June, 2005 | فن فنکار ہینکس کے آٹوگراف پر حراست30 September, 2005 | فن فنکار فلم بنانے سے بچنے پر تاریخ ساز فلم02 June, 2006 | فن فنکار نکول کڈمین پھر دلہن بن گئیں26 June, 2006 | فن فنکار کریگ پھر جیمز بانڈ بنیں گے21 July, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||