BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 June, 2005, 19:40 GMT 00:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نفسیاتی علاج جعل سازی ہے: کروز
ٹام کروز
اداکار کروز پروگرام کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے
امریکن سائیکائیٹرسٹ ایسوسی ایشن نے اداکار ٹام کروز کے اس بیان پر تنقید کی ہے جس میں انہوں نے سائیکائیٹری کو ایک جعل سازی قرار دیا ہے۔

این بی سی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران جب ٹام کروز سے ڈیپریشن کے خلاف استعمال کی جانے والی ادویات کے بارے میں پوچھا گیا تو بیالس سالہ اداکار نے سائیکائیٹری ( نفسیاتی علاج ) کو ایک 'سوڈو سائنس‘ یعنی جعلی سائنس قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ بروک شیلڈز کے زچگی کے بعد اینٹی ڈیپریشن دوائیں استعمال کرنے پر بھی تنقید کی۔

امریکن سائیکائیٹرسٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ٹام کروز نے اپنی فلم کی تشہیر کے لیے دیے جانے والے انٹرویو کواپنے ذاتی خیالات کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جو کہ ایک غیر ذمہ دارانہ بات ہے۔

کروز کی فلم ’وار آف دی ورلڈز `جس میں انہوں نے ایک چرچ آف سائنسٹولوجی کے پیروکار کا کردار ادا کیا ہے اور ڈیپریشن کی دواؤں کے استعمال کی سخت مخالفت کی ہے۔

وار آف دی ورلڈز ٹام کروز اور سٹیون سیپلبرگ کی مشترقہ پیشکش ہے اور امریکہ اور برطانیہ میں جولائی کے پہلے ہفتے میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ہے۔

چھتیس ہزار سے زیادہ ماہرین کی نمائندہ تنظیم امریکن سائیکائیٹرسٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ سائنسی ترقی کے اس دور میں بھی ایسے لوگ اورگروپ موجود ہیں جو سائیکائیٹری کی سائنسی حیثیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

اے پی اے نے اپنے بیان میں اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ ہالی وڈ کے اتنے بڑے اداکار کی باتوں میں آ کر ذہنی بیماریوں کے شکار لوگ کہیں دوائیں لینا چھوڑ نہ دیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد