BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 June, 2006, 07:42 GMT 12:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نکول کڈمین پھر دلہن بن گئیں
تقریب کے بعد جوڑے کی ایک تصویر جاری کی گئی جس میں نکول اور کیتھ اربن ہاتھ میں ہاتھ ڈالے رقص کر رہے ہیں۔
مشہور زمانہ اداکارہ نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی شادی اتوار کی شام سڈنی میں ہوگئی۔

اس سے قبل دن کے وقت ایجاب و قبول کی رسم سڈنی کے نواح میں ایک پہاڑی پر واقع گوتھک دور کے ایک کلیسا میں ہوئی۔ اس موقع پر ہیو جیکمین، ذرائع ابلاغ کی دنیا کی مشہور شخصیت روپرٹ مرڈوک اور ’کنگ کانگ‘ کی اداکارہ نیومی واٹس بھی موجود تھیں۔


نوبیاہتا جوڑے نے ایک پیغام میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ’ ہم آسٹریلیا اور دیگر دنیا سے پیغامات بھیجنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

جب نکول کی لیموزین کار سینٹ پیٹرک چرچ کی چاردیواری کی طرف آرہی تھی تو انہوں نے گاڑی کو آہستہ کروا کے وہاں پر کھڑے لوگوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ پولیس نے لوگوں کے ہجوم سے کار کے لیے راستہ بنایا۔

سڈنی کے دوسرے سرے پر واقع اپنے پرتعیش گھر سے چرچ کا سفر انہوں نے اپنے والد کے ساتھ طے کیا۔

نکول کڈمین لوگوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلا رہی ہیں

شادی کے روائتی سفید لباس کے ساتھ نکول نے موتیوں سے جڑے ہوئے جھمکے پہنے ہوئے تھے۔ نکول کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کئی لوگ چرچ کی چاردیواری کی دیواروں اور اس کے ارد گرد درختوں پر چڑھے ہوئے تھے۔

نوے منٹ کی تقریب کے بعد جوڑے کی ایک تصویر جاری کی گئی جس میں نکول اور کیتھ اربن ہاتھ میں ہاتھ ڈالے رقص کر رہے ہیں۔

شادی کی تقریب کے بارے میں کیتھ اربن کے مینیجر نے ہفتے کے روز کہا کہ جوڑے کی خواہش تھی کہ ان کی شادی کی تقریب سادہ ہو جس میں صرف ان کے قریبی دوست اور عزیز شامل ہوں۔ ’ وہ دونوں اپنے گھرانے کے افراد کے ساتھ بہت خوش ہیں۔‘

تقریب کے مقام پر شادی سے ایک ہفتے پہلے سے ہی خاصی گہما گہمی نظر آنا شروع ہو گئی تھی اور یہ جگہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی تھی۔ مقامی اخبارات کے مطابق سینٹ پیٹرک چرچ کے علاقے میں ’نکولومینیا‘ کی فضا چھائی ہوئی تھی۔

اڑتیس سالہ کیتھ اربن اور انتالیس سالہ نکول کڈمین نے اپنی منگنی کی تصدیق گزشتہ ماہ کر دی تھی۔ کیتھ کی یہ پہلی شادی ہے جبکہ نکول دس سال تک ’مشن امپاسبل، کے ہیرو ٹام کروز کی اہلیہ رہی ہیں۔ اس دوران نکول اور ٹام کروز نے دو بچے بھی گود لیے تھے۔ دونوں بچے نکول اور کیتھ اربن کی شادی کے لیے خصوصی طور پر آسٹریلیا آئے۔

نکول کڈمین امریکی ریاست ہوائی میں پیدا ہوئیں جبکہ کیتھ اربن نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے تھے تاہم دونوں آسٹریلیا میں پلے بڑھے۔

نکول کو سنہ دو ہزار تین میں ’دی آورز‘ میں شاندار ادکاری پر آسکر ایوارڈ مل چکا ہے جبکہ ’کنٹری‘ میوزک گانے والے کیتھ اربن کوگزشتہ برس بہترین سنگر چنا گیا تھا۔

اسی بارے میں
نکول کڈمین کی جاسوسی کی کوشش
25 January, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد