زیادہ لوگ افریقی بچےگود لیں: میڈونا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گلوکارہ میڈونا نے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ افریقہ سے بچوں کو گود لیں۔ میڈونا ملاوی سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ گود لینے کے سلسلے میں پہلے ہی تنازعے کا شکار ہیں۔ امریکی ٹاک شو کے میزبان ڈیوڈ لیٹرمین سے بات کرتے ہوئے میڈونا نے کہا کہ ایک سال کے بچے کو اپنے ساتھ برطانیہ لا کر وہ ایک زندگی بچانے کی کوشش کر رہی تھیں ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ بتایا گیا تھا کہ ایسا کرنا مشکل ہے لیکن انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ اس پراتنی تنقید کی جائے گی۔ 48 سالہ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ قوانین کو بدلنے کی ضرورت ہےکیونکہ ملاوی میں دس لاکھ بچوں کومدد کی ضرورت ہے۔ ملاوی میں کچھ تنظیموں نے تشویش ظاہر کی تھی کہ میڈونا نے ملاوی میں غیر ملکیوں کی جانب سے بچےگود لینے کے قوانین کو نظر انداز کیا ہے ۔ اسی ہفتے اداکارہ اینجلینا جولی نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ایک جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میڈونا کسی ایسے ملک سے بچہ گود لے سکتی تھیں جہاں اس کے لیے کوئی قانونی دائرہ نہیں ہے۔ میڈونا کا ایک چھ سال کا بیٹا اور نو سالہ بیٹی بھی ہے۔ | اسی بارے میں میڈونا: بچہ افریقہ سے لندن پہنچ گیا17 October, 2006 | فن فنکار ’بچے کوگود لینے پر ہنگامہ، حیرت ہے‘25 October, 2006 | فن فنکار میڈونا: ویزکلارک کی حمایت10 January, 2004 | فن فنکار ’بش اور صدام ایک جیسے ہیں‘19 June, 2004 | فن فنکار میڈونا دیوارگریہ کی زیارت پر19 September, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||