میڈونا: بچہ افریقہ سے لندن پہنچ گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جس افریقی بچے کو پاپ سٹار میڈونا نےگود لینے کا اعلان کیا ہے وہ لندن پہنچ گیا ہے۔ آج صبح میڈونا کی ایک معاون اور ایک محافظ ملاوی سے ایک سالہ بچےڈیوڈ بانڈا کو لے کر جنوبی افریقہ کے راستے لندن پہنچ گئے۔ ڈیوڈ کو ہوائی اڈے سے میڈونا کی لندن والی رہائیش گاہ لے جایا گیا۔ میڈیونا کے ترجمان کے مطابق گلوکارہ کو اس بچے کے عبوری ایڈوپشن کی اجازت مل گئی ہے۔ ملاوی کی ایک عدالت کے حکم کے مطابق میڈونا اور ان کے شوہر گائے رِچی کو اس بچے کی تحویل اٹھارہ مہینے کے لیے ملی ہے۔ اس بچے کو گود لینے کے اعلان کے بعد میڈونا پر کئی افراد نے سخت تنقید کی ہے اور معاملہ انتہائی متنازع بن چکا ہے۔ اڑتالیس سالہ میڈونا چند روز پہلے ملاوی سے برطانیہ واپس آگئی تھیں لیکن بچے کو اس وقت ساتھ نہ لا سکیں کیونکہ اس کا پاسپورٹ نہیں بنا تھا۔ ملاوی میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نے اس کارروائی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا موقف ہے کہ ملاوی کے قوانین کے تحت غیر ملکی ملاوی آکر بچے کو گود نہیں لے سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس عمل کے لیے خاندان کو ملاوی میں رہنا ہوتا ہے اور اس کے جائزے میں کم سے کم ڈیڑھ سال کی مدت لگنی چاہیے۔ بچے کا باپ اس ایڈوپشن پر راضی ہے لیکن ایک اخبار کے مطابق اس کے چچا نے اس پر اعتراض کیا ہے اور یہ سوال کیا ہے کہ اس پورے عمل سے بچے کے خاندان کو کیا فائدہ ہوگا؟ |
اسی بارے میں ’میڈونا پر نظر رکھی جائے گی‘16 August, 2006 | فن فنکار میڈونا کی پوپ بینیڈکٹ کو دعوت 06 August, 2006 | فن فنکار ’میرا گھر امریکہ نہیں انگلستان ہے‘20 July, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||