گبسن رئیسوں کے رئیس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی بزنس میگزین فوربز نے ہالی ووڈ کے اداکار میل گبسن کو نامور شخصیات میں سب سے طاقتور شخصیت یا پاورفل سلیبریٹی قرار دیا ہے۔ پیشن آف دی کرائسٹ کے فلم ڈائریکٹر میل گبسن نے دو ہزار تین میں اکیس کروڑ ڈالر کمائے تھے جس کی بنیاد پر وہ سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے سو افراد کی فہرست میں سب سے اوپر رہے۔ اڑتالیس سالہ اداکار نے پچھلے برس سرفہرست رہنے والی جینیفر اینسٹین کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس سال جنیفیر سترہویں نمبر پر ہیں۔ ہیری پوٹر کی خالق جے کے راؤلنگ چھٹے نمبر پر ہیں۔ فوربز میگزین کا طریقہ یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ آمدنی اور شہرت رکھنے والے ایک سو افراد کو اس فہرست میں جگہ دیتا ہے۔ اس فہرست میں انگلیڈ فٹبال ٹیم کے کپتان ڈیوڈ بیکہم چھپنویں نمبر سے بائیسویں پر آگئے ہیں۔ اس پر فوربز کے ایڈیٹر انچیف کا کہنا تھا کہ بیکہم کے ریئل میڈرڈ چلنے جانے کے فیصلے نے انہیں انٹرنیشنل سٹار بنایا۔ اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز چھپنویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کے شوہر مائیکل ڈگلس کا دور دور تک نام نشان نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||