BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 February, 2004, 16:53 GMT 21:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حضرت عیسٰی پر فلم سے ناراض
پیشن آف کرائسٹ
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بننے والی فلم ’پیشن آف کرائسٹ‘ پر جس میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ انہیں مصلوب کرنے کے ذمہ دار یہودی ہیں اور فلم کے اس پہلو پر، یہودیوں کے مذہبی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

یہ فلم ’پیشن آف کرائسٹ‘ جو مشہور امریکی اداکار میل گبسن نے ہدایت کار کی حیثیت سے تخلیق کی ہے پچس فروری کو امریکہ میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

فلم ناقدین کے مطابق اس فلم میں حضرت عیسیٰ پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بہت تفصیل سے عکسی کی گئی ہے جو فلم بینوں کے دل ہلا دینے کے لیے کافی ہے۔

کچھ لوگوں نے اس فلم کو ایک تاریخی فلم قرار دیا ہے جب کے کچھ لوگوں کے نذیک یہ حضرت عیسیٰ علیہ سلام پر ببنے والی فلموں میں سب سے ناپسندیدہ فلم ہے۔

یہودیوں کے انسانی حقوق کے علم بردار اور لاانجلس میں قائم ایک تنظیم کے سربراہ ربی مارون ہیئر نے کہا کہ اس فلم سے ثابت ہو جاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کی موت کے ذمہ دار کون تھے۔

انہوں نے کہا کہ رومی کمزور بھی تھے اور حضرت عیسی کے بارے میں ان کا رویہ بھی نرم تھا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی کو مصلوب کرنے والے یہودی ہی تھے اور اس کی عکاسی سےاگر یہودی مخالف جذبات نہیں ابھرے تب بھی اس سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے حضرت عیسیٰ پر بننے والی کس فلم پر یہودیوں کی طرف سے اتنی شدت سے تنقید نہیں ہوئی اور گبسن نے یہودیوں کو روائتی طور پر منفی انداز میں پیش کیا ہے۔

اس فلم میں یہودیوں کو لالچی، مطلب پرست اور بدخو قوم کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔

دو گھنٹے کے دورانیے کی اس فلم میں کسی ایک یہودی کو بھی کوئی ایک دانشمندانہ مکالمہ یا جملہ کہتے ہوئے نہیں دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہودیوں کی عکاسی بہت شرمناک انداز میں کی گئی ہے۔’یہ ایک انتہائی غیر معیاری فلم ہے اور تاریخی حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا پوری دنیا میں پائی جانے والی یہودی مخالف فضا کو یہ فلم مزید مکدر کر دے گی اور نوجوان کے ذہنوں میں زہر بھرے گی۔

میل گبسن جنہوں نے اس فلم کی ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اس کا اسکرپٹ تحریر کرنے میں بھی معاونت کی ہے اور اس میں سرمایہ بھی لگارہے ہیں کہا کہ انہوں نے اس فلم کا اسکرپٹ عہد نامہ جدید ( بائبل) سے لیا ہے اور اس کا مرکزی خیال روح القدس ہیں۔

کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر جون والیس نے کہا اس فلم میں حضرت عیسیٰ کی زندگی کی بالکل صحیح عکاسی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا یہ فلم دیکھ کر لوگ انجیل پڑھیں گے۔

والیس نے کہا کہ میل گبسن توقع کر رہے ہیں کہ اس فلم سے لوگ تبدیل ہوجائیں گے۔

اس ساری بحث سے ایک بات تو یقینی ہو گئی ہے کہ یہ فلم بہت دیکھی جائے گی اور میل گبسن کو تین کروڑ ّ ڈالر جو انہوں نے اس فلم پر لگائے ہیں منافع کے ساتھ واپس مل جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد