پیشن آف دی کرائسٹ ہٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میل گبسن کی متنازعہ فلم پیشن آف دی کرائسٹ نے امریکہ کے پانچ دن کے باکس افس کے ریکارڈ کو توڑا ہے پہلے یہ ریکارڈ لارڈ آف دی رنگ کے پاس تھا۔ اس فلم نے ریلیز کے پہلے پانچ دنوں میں بارہ کروڑ باون لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا۔ اس فلم نے اسکر ایوارڈ یافتہ فلم لارڈ آف دی رنگ کے بارہ کروڑ اکتالیس لاکھ کا ریکارڈ توڑا ہے۔ پیشن آف دی کرائسٹ نہ صرف میڈیا کی زبردست توجہ کا باعث بنی بلکہ اس میں دیے گئے مذہبی پیغام اور اسکے تاریخی پہلوؤں کے صحیح اور غلط ہونے پر بھی بحث ہوئی۔ تاہم اس تنازعہ نے فلم کو مشہور کر دیا اور اسے غالباً تاریخ کی سب سے مشہور فلم بنا دیا۔ کچھ یہودی رہنماؤں نے فلم اور گبسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں یہودیوں کی منفی تصویر پیش کی گئی ہے۔ پورے امریکہ میں فلم کے ریلیز ہوتے ہی گرجا گھروں نے اپنے اجتماع سے قبل ہے پورے پورے سنیما ہال بک کر کے فلم دیکھی۔ دی ریٹرن آف دی کنگ نے اتوار کو آسکر میں گیارہ ایوارڈ جیتے۔ گبسن کی فلم کمپنی میں پارٹنر بریوس ڈیوی اس فلم کے بارے میں بہت پرامید ہیں اور انکا کہنا ہے کہ ان کی فلم میں ایسٹر تک ہاؤس فل ر ہے گا۔ دوسرے ملکوں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فلم شائقین کی زبردست توجہ حاصل کر رہی ہے ۔ برطانیہ میں یہ فلم چھبیس مارچ کو ریلیز ہوگی جبکہ دنیا بھر میں مارچ اور اپریل کے دوران ریلیز کی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||