ٹام کروز اور کیٹی ہولمز کی شادی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹام کروز اور کیٹی ہولمز نے اپنی شادی کی تقریب پندرھویں صدی کے ایک اطالوی محل میں منائی۔ ٹام کروز، کیٹی ہولمز اور ان کی سات سالہ بیٹی سوری صبح کے وقت ’کاسٹیلو اوڈسکلچی‘ نامی اس محل میں داخل ہوئے۔ روم میں قرن وسطیٰ کے بنے ہوئے اس شہر میں ٹام کروز اور کیٹی ہولمز کے مداحوں کا ہجوم اتنا زیادہ تھا کہ شہر میں نظاِم زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ ٹام کروز اور کیٹی ہولمز کی شادی کی رسومات ان کے ’سینٹیالوجی‘ عقیدے کے تحت منائی گئیں اور ان تقریبات میں کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ چوالیس سالہ ٹام کروز اور ستائیس سالہ کیٹی ہولمز کی منگنی جون 2005 میں ہوئی تھی جس کے دو ماہ بعد انہیں پہلی مرتبہ روم میں اکٹھے دیکھا گیا تھا۔ اس تقریب کی پہلی مہمان مشہور فیشن ڈیزائنر روبرٹو آرمانی کی بھتیجی جیارجیو آرمامی تھیں۔ روبرٹو آرمانی نے کیٹی ہولمز کی شادی کا جوڑہ ڈیزائن کیاہے۔ اس تقریب میں شامل ہونے والے دوسرے مہمانوں میں ڈیوڈ بیکھم اور ان کی اہلیہ وکٹوریہ بیکھم، بروک شیلڈ، ویل سمتھ اور ان کی اہلیہ جاڈا پنکٹ سمتھ اور مشن امپاسیبل نامی فلم کے ڈائریکٹر جے جے ابراہم تھے۔
ٹام کروز، جنہوں نے مشن امپاسیبل اور وار آف دی ورلڈز میں ہیرو کا کردار ادا کیا تھا، کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیٹی ہولمز کو ایفل ٹاور پر شادی کی پیشکش کی تھی۔ یہ ٹام کروز کی تیسری شادی ہے۔ اس سے پہلے ان کی شادی نیکول کیڈمن اور میمی راجرز کے ساتھ رہ چکی ہے۔ | اسی بارے میں ٹام کروز: بچی کی تصاویر شائع07 September, 2006 | فن فنکار اداکار ٹام کروز کی نئی فلمی ڈیل29 August, 2006 | فن فنکار کروز اور ہومز نے شادی طے کرلی25 October, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||