کروز اور ہومز نے شادی طے کرلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے مشہور جوڑے ٹام کروز اور کیٹی ہومز نے شادی کے لیئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ترجمان کے مطابق ان کی شادی اٹلی میں ہوگی۔ ترجمان آرنلڈ رابنسن نے مزید بتایا ہے کہ اس موقع پر دلہن کیٹی جارجیو ارمانی کا ڈیزائن کردہ عروسی جوڑا زیب تن کریں گی۔ اس جوڑے کی منگنی جون 2005 میں ہوئی تھی۔ اس سے صرف دو ماہ قبل ہی انہیں پہلی مرتبہ روم میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔ 44 سالہ کروز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 27 سالہ کیٹی کو ایفل ٹاور کے اوپر شادی کی پیشکش کی تھی۔ کروز اور کیٹی کی بیٹی ’سوری‘ اپریل میں پیدا ہوئی تھی۔ بچی کی پہلی تصاویر گزشتہ ماہ جاری کی گئی تھیں۔ کیٹی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کروز کے کئی بیانات اخبارات کے صفحات پر رہے ہیں۔ اگست میں کروز نے پیراماؤنٹ پکچرز کے ساتھ اپنی 14 سالہ پارٹنرشپ ختم کردی تھی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ ’کروز کا حالیہ رویہ ناقابل قبول ہے‘۔ کیٹی ہومز نے کروز کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے رویہ پر کڑی تنقید کی تھی۔ | اسی بارے میں نفسیاتی علاج جعل سازی ہے: کروز28 June, 2005 | فن فنکار ہینکس کے آٹوگراف پر حراست30 September, 2005 | فن فنکار فلم بنانے سے بچنے پر تاریخ ساز فلم02 June, 2006 | فن فنکار نکول کڈمین پھر دلہن بن گئیں26 June, 2006 | فن فنکار کریگ پھر جیمز بانڈ بنیں گے21 July, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||