ٹام کروز: بچی کی تصاویر شائع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے معروف جوڑے ٹام کروز اور کیٹی ہولمز کی ننھی بیٹی سوری کی تصاویر آخر کار اشاعت کے لیے فراہم کر دی گئیں ہیں۔ فلمی ستاروں کی تصاویر لینے والی فوٹو گرافر اینی لائیبوٹس نے کھینچی ہیں اور انہیں اکتوبر میں بائیس صفحوں پر مشتمل وینٹی فیر نامی رسالے کے خصوصی ایڈیشن میں شائع کیا جائے گا۔ رسالے کے سرِورق پر شائع گئی تصویر میں سوری اپنے والدین کے ساتھ ہے اور ٹام کروز کی جیکٹ سے باہر جھانک رہی ہے۔ اس بچی کی پیدائش اٹھارہ اپریل کو لاس اینجلس میں ہوئی تھی لیکن اس وقت اس کی کوئی تصویر اشاعت کے لیے نہیں دی گئی تھی۔ اس رسالے میں شائع انٹرویو میں کیٹی ہولمز نے ذرائع ابلاغ پر گہری تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو ان کے ٹام کروز کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اندازے لگانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اور یہ بھی پوچھنے کا کہ بچی کی تصاویر پہلے اخبارات کو کیوں نہیں دی گئیں۔ انہوں نہ کہا کہ ’ جو باتیں انہوں نے سوری کے بارے میں کیں ہیں، اس طرح کی باتیں ان کو ہمارے بارے میں نہیں کرنی چاہیں کیونکہ اس طرح کی گپ شپ مجھے بہت پریشان کرتی ہے‘۔ کیٹی ہولمز نے کہا کہ ’یہ میرے مستقبل کا سوال ہے اور یہ میرا خاندان ہے اور مجھے اس کی بہت فکر ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ’ٹام کروز بہت محبت اور خیال کرنے والے ہیں لیکن باتوں کو موڑ توڑ کر پیش کیا جاتا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ایسی باتیں آتی کہاں سے ہیں؟۔ | اسی بارے میں نفسیاتی علاج جعل سازی ہے: کروز28 June, 2005 | فن فنکار ویب’ڈاکو‘ کے خلاف کروز کی فتح25 July, 2006 | فن فنکار اداکار ٹام کروز کی نئی فلمی ڈیل29 August, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||