برٹنی سپیئرز دوبارہ ٹی وی پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز ایک امریکی ٹی وی شو پر پھر وہی کردار ادا کریں گی جو انہوں نے دو ماہ پہلے کیا تھا۔ ٹی وی شو ’ہاؤ آئی میٹ یور مدر‘ کی ایک قسط میں برٹنی سپئیرز نے ایک ڈاکٹر کے کلینک میں ایبی نامی خوش مزاج رسپشونسٹ کا کردار ادا کیا تھا۔ برٹنی کے شو پر آنے کی وجہ سے اس قسط کو تقریباً تین ملین اضافی ناظرین نے دیکھا۔ ٹی وی شو کی نئی قسط کی فلمنگ اس ہفتے ہوگی اور اس کو بارہ مئی کو نشر کیا جائے گا۔ اس شو کے ایک پروڈیوسر کریگ تھامس نے کہا ہے کہ شو کی پوری ٹیم برٹنی کے دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہے۔ برٹنی سپیئرز نے بھی اس شو پر کام کرنے کے تجربے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ بہت ہی اچھا رہا۔ ان کی شو میں اداکاری کی کافی تعریفیں ہوئی تھیں۔ حال میں برٹنی سپیئرز کی ذاتی زندگی کے مسائل کو اخبارات اور میڈیا میں کافی اچھالا گیا تھا۔ برٹنی سپیئرز کے اس چھوٹے سے ٹی وی کردار کو دوبارہ ادا کرنے سےیہ قیاس ارائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ وہ اب ٹی وی میں زیادہ کام کریں گی۔ دو ماہ پہلے وہ مقبول ٹی شو ’وِل اینڈ گریس‘ میں بھی ایک مہمان کردار کے طور پر آئی تھیں اور اس میں بھی ان کی اداکاریی کی کافی تعریف کی گئی تھی۔ | اسی بارے میں برٹنی کو وکلاء کی فیس دینے کا حکم18 April, 2008 | فن فنکار برٹنی نے بچوں سے ملاقات کی25 February, 2008 | فن فنکار برٹنی سپیئرز سے دور رہنے کا حکم22 February, 2008 | فن فنکار لاس اینجلس میں برٹنی کا بخار16 February, 2008 | فن فنکار برٹنی کے بال، قیمت ایک ملین ڈالر20 February, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||