برٹنی کو وکلاء کی فیس دینے کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاس اینجلس کی عدالت نے برٹنی سپپیئرز اور ان کے خاندان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے وکلاء کو پونے چار لاکھ ڈالر فیس میں دیں۔ کمشنر نے جیمز سپیئرز کو حکم دیا کہ یہ رقم برٹنی کے پیسے میں سے دیے جائیں۔ جیمز کو جنوری میں اپنی بیٹی کے اکاؤنٹ کا کنٹرول دیا گیا تھا۔ جیمز کو شروع میں عارضی طور پر ان کی بیٹی کے اکاؤنٹ کا کنٹرول دیا گیا تھا جب وہ نفسیاتی وارڈ میں داخل ہوئی تھیں۔ اکاؤنٹ کے کنٹرول پر نظر ثانی اب انتیس مئی کو ہو گی۔ وکلاء کی فیس دینے کا فیصلے سے ایک ماہ قبل دوسری جج نے برٹنی کو حکم دیا تھا کہ وہ سابق شوہر کیون فیڈرلن کو بچے کی تحویل کے مقدمے کے قانونی فیس کے پونے چار لاکھ ڈالر دیں۔ برٹنی کے سابق مینیجر سیم لطفی کو برٹنی سے تین ماہ کے لیے دور رہنے کا کہا گیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں کے وکلاء پر اتفاق ہے۔ یہ حکم فروری میں دیا گیا تھا اور اس میں ایک بار توسیع ہو چکی ہے۔ سیم کو جولائی تک برٹنی کے ڈھائی سو گز تک جانے کی اجازت نہیں ہے۔ | اسی بارے میں برٹنی نے بچوں سے ملاقات کی25 February, 2008 | فن فنکار برٹنی سپیئرز سے دور رہنے کا حکم22 February, 2008 | فن فنکار برٹنی کے نفسیاتی جائزے کا حکم05 February, 2008 | فن فنکار برٹنی بچوں کی تحویل سے محروم05 January, 2008 | فن فنکار ’برٹنی کو بچوں سے ملنے کی اجازت‘04 October, 2007 | فن فنکار برٹنی بچوں کی تحویل سے محروم 02 October, 2007 | فن فنکار برٹنی پرایکسیڈنٹ کا مقدمہ23 September, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||