BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 January, 2008, 07:58 GMT 12:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برٹنی بچوں کی تحویل سے محروم
برٹنی سپیئرز
تصاویر میں برٹنی کو ان کے گھر سے سٹریچر پر لے جاتے دکھایا گیا ہے
لاس اینجلس کی ایک عدالت نے پاپ سنگر برٹنی سپیئرز کے دونوں بچے مکمل طور پر ان کے سابق شوہر کیون فیڈرلین کی تحویل میں دے دیئے ہیں۔

یہ عدالتی احکامات اس واقعے کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جب ایک دن قبل عدالت کی زیر نگرانی ہونے والی ایک ملاقات کے بعد برٹنی کے بچوں کو واپس کرنے سے انکار پر پولیس کو مداخلت کرنی پڑی تھی۔

عدالت پہلے ہی جوڑے کے دوسالہ بیٹے سین پریسٹن اور ایک سالہ جیڈن جیمز کی عارضی تحویل برٹنی کے سابق شوہر کے حوالے کر چکی ہے۔

عدالت کے فیصلہ سناتے وقت کیون فیڈرلین عدالت میں موجود نہیں تھے۔ بچوں کی تحویل سے متعلق ایک اور سماعت چودہ جنوری کو ہوگی۔ عدالتی فیصلے کے بعد کیون فیڈرلین کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی واقعے پر خوشی نہیں ہوئی ہے۔

پولیس افسر جیسن لی نے بی بی سی کو بتایا کہ بچوں کی تحویل سے متعلق ہونے والے ایک جھگڑے کے دوران جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے پولیس برٹنی سپیئرز کے گھر بلوائی گئی، جس کو برٹنی اور ان کے سابق شوہر نے عدالتی احکامات تحت پرامن طریقے سے سلجھانے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً تین گھنٹے بعد برٹنی نے بچے حوالے کردیے۔

اطلاعات ہیں کہ پولیس جب برٹنی کے گھر داخل ہوئی تو وہ کسی نامعلوم نشے کے زیر اثر تھیں۔ بعد ازاں انہیں طبی جانچ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ ولیمز کے مطابق مقامی ٹی وی پر خبروں میں دکھایاگیا ہے کہ پولیس اہلکار برٹنی سپیئرز کے ہل ٹاپ میشن میں موجود ہیں اور تصاویر میں بظاہر انہیں گھر سے کسی سٹرریچر پر لے جاتے دکھایا گیا ہے۔

فائل فوٹو
برٹنی سپئرز اور کیون فیڈرلین نے ستمبر 2004 میں شادی کی تھی

پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ’برٹنی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور ان کے گھر کوئی خلاف قانون بات نہیں ہوئی‘۔

ایک امریکی رسالے میں چھپنے والی خبروں کے مطابق لاس اینجلس کے ایک مقامی ہسپتال میں ان کی بہترگھنٹوں پر محیط طبی تشخیص جاری ہے۔

اس ہفتے کے آغاز پر برٹنی کے وکلاء نے یہ کہتے ہوئے عدالت میں برٹنی کے مقدمے کی پیروی سے معذوری کی درخواست داخل کی تھی کہ اب ان کے اور ان کی مؤکلہ درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ برٹنی سپئرز اور کیون فیڈرلین نے ستمبر 2004 میں شادی کی تھی تاہم ان کے درمیان گزشتہ سال جولائی میں طلاق ہو گئی تھی۔ یہ برٹنی کی دوسری شادی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے بچپن کے دوست جیسن الیگزنڈر سے بیاہ رچایا تھا جو صرف پچپن گھنٹے بعد طلاق پر ختم ہوا۔

برٹنیبچے کون رکھے گا؟
برٹنی اور شوہر کے درمیان بچوں کی نگرانی پر تنازعہ
پاپ سٹار برٹنی سپیئرزبرٹنی امید سے ہیں
برٹنی سپیئرز پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں
برٹنی کے یہاں بیٹا
گلوکارہ برٹنی سپیئرز کے ہاں بیٹے کی پیدائش
اسی بارے میں
برٹنی پرایکسیڈنٹ کا مقدمہ
23 September, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد