برٹنی: طلاق کے بعد بچوں پر تنازعہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکن پاپ سنگر برٹنی سپیئرز اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق کے بعد یہ تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ بچے اب کس کے ساتھ رہیں گے؟ چوبیس سالہ برٹنی کے شوہر رقاص اور گلوکار کیون فیڈرلین نے لاس اینجلس کی ایک عدالت کو درخواست دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچے ان کے حوالے کیے جائیں۔ اس سے پہلے برٹنی نے طلاق کے لیے درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کیون سے ناقابل حل اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹوں ایک سالہ شان پریسٹن اور نومولود جیڈن جیمز کو اپنی نگرانی میں رکھنا چاہتی ہیں۔ اٹھائیس سالہ کیون نے بچوں کی نگرانی کے علاوہ مالی امداد کے لیے بھی درخواست دی ہے۔ ان کے وکیل کے مطابق کیون بچوں کو اپنے پاس رکھنا چاہتے
کیون اور برٹنی سال دو ہزار چار میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ یہ برٹنی کی دوسری شادی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے بچپن کے دوست جیسن الیگزنڈر سے بیاہ رچایا تھا جو صرف پچپن گھنٹے بعد طلاق پر ختم ہوا۔ کیون فیڈرلین برٹنی سپیئر کی سٹیج پرفارمنس کے دوران ان کے پیچھے ناچنے والے گروپ میں شامل ایک رقاص تھے۔ اس سے پہلے وہ مائیکل جیکسن اور جسٹن ٹمبرلیک کے ساتھ بھی پرفارم کرتے رہے۔ | اسی بارے میں میں پھر امید سے ہوں: برٹنی 10 May, 2006 | فن فنکار کام سے ’بریک‘ چاہیئے: برٹنی19 October, 2004 | فن فنکار برٹنی سپیئرز پھر دلہن بن گئیں20 September, 2004 | فن فنکار آؤ مگر ڈھانپ کے01 June, 2004 | فن فنکار برٹنی: اڑتالیس گھنٹے کی شادی 05 January, 2004 | فن فنکار برٹنی کی ’مذاق مذاق میں‘ شادی 05 January, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||