BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 May, 2006, 10:16 GMT 15:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میں پھر امید سے ہوں: برٹنی
بریٹنی سپیرز اور ڈیوڈ لیٹرمین
بریٹنی سپیرز نے یہ انکشاف ڈیوڈ لیٹرمین کے پروگرام میں کیا
معروف پاپ گلوکارہ برٹنی سپیرز نے تصدیق کی ہے کہ وہ اب دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

چوبیس سالہ پاپ سٹار نے ستمبر میں ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ انہوں نے یہ اعلان ڈیوڈ لیٹرمین کے امریکی ٹیلیویژن شو میں کیا۔

میزبان نے ان سے پوچھا کہ ’ہمیں پتہ چلا ہے کہ آپ امید سے ہیں، کیا یہ سچ ہے؟‘ اس کے جواب میں برٹنی نے کہا کہ ’جی ہاں جناب‘۔

اس حقیقت کے تسلیم کیئے جانے کے بعد ذرائع ابلاغ میں کئی ماہ سے جاری چہ مگوئیاں ختم ہو گئی ہیں۔ اس اعلان کے موقع پر گلوکارہ نے ازراہِ مذاق میزبان سے کہا کہ ’فکر نے کرو ڈیو، یہ تمہارا بچہ نہیں ہے‘۔

برٹنی نے دو ہزار چار میں اٹھائیس سالہ کیون فیڈرلین سے شادی کی تھی۔ یہ فیڈرلین کا چوتھا بچہ ہو گا۔ ان کے پہلی گرل فرینڈ اداکارہ شیر جیکسن سے بھی دو بچے ہیں۔

برٹنی کو سترہ سال کی عمر میں عالمگیر شہرت اس وقت ملی جب ان کا گانا ’ہٹ می بے بی ون مور ٹائم‘ مقبول ہوا اور اس کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئیں۔

لیکن دو ہزار چار میں اپنی آخری البم کی ریلیز کے بعد انہوں نے اپنے فنی کیریئر کو روک کر بچوں کی پرورش کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی نجی زندگی کے بارے میں وہ اخباری سرخیوں سے باہر کم ہی رہی ہیں۔

حال ہی میں برٹنی اس وقت تنقید کا نشانہ بنیں جب ان کی ایک تصویر شائع کی گئی جس میں انہوں نے گاڑی چلاتے وقت اپنے بچے کو گود میں بٹھایا ہوا تھا۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ وہ فوٹوگرافروں سے ڈر گئی تھیں تاہم انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی۔

عامر خانپاکستان میں فلم؟
’اگر اچھا سکرپٹ ملا تو۔۔‘ عامر خان
ریما لالی ووڈ: 25
پاکستانی فلم: بیسویں صدی کے اختتام تک
نوشادبالی وڈ ڈائری
بے حس بالی ووڈ اور بھنڈارکر کی خواہش
سلمانسلمان الزام سے بری
سلمان خان: غیر قانونی اسلحہ کا الزام خارج
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد