’پاکستان میں فلم بنانا چاہتا ہوں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ صحیح سکرپٹ ملا تو وہ پاکستان میں ضرور فلم بنانا چاہیں گے۔ یہ بات انہوں نے بی بی سی کے ’ایشین نیٹورک‘ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کی جب ایک پاکستانی نژاد برطانوی فین نے ان سے اس بارے میں سوال کیا۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ’ہندوستان اور پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، اور میرا خیال ہے کہ دودنوں ممالک کے ٹیلنٹ والے افراد کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ اگر مجھے مناصب سکرپٹ اور اچھی آفر ملی تو میں پاکستان میں ضرور فلم بنانا چاہوں گا۔‘ اس انٹرویو میں عامر خان نے بھارت کی ریاست گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر بھی تنقید کی ہے۔ حال میں برودا میں دو مسلمانوں کی ہلاکت پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ’حالیہ واقعہ گجرات میں کئی سال پہلے ہونے والے واقعات جتنا افسوسناک ہے۔ یہ بڑی شرم کی بات ہے کہ انظامیہ حالات پر قابو نہیں پا سکتی اور معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کہ مرنے والوں کا کس مذھب سے تعلق ہے، وہ سب انسان ہیں۔‘ عامر خان نے امریکی صدر جارج بش پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عراق پر امریکہ کا حملہ ایک غیر قانونی عمل تھا۔ بالی وڈ کے سپر سٹار اداکار بہت ہی کم میڈیا سے بات کرتے ہیں لیکن انہوں نے بی بی سی کے ایشین نیٹورک کے ایک نئے شو کو یہ انٹرویو دیا۔ یہ ریڈیو شو پیر سے جمعہ، پانچوں روز شام سات بجے نشر ہوگا اور اس کے میزبان گگن گروال ہیں۔ اس شو میں ہندی اردو اور انگریزی میں بات چیت چلے گی۔ |
اسی بارے میں فضائیہ نے رنگ دے بسنتی’اوکے‘ کردی11 January, 2006 | فن فنکار فلم فیئر میگزین کو عامر خان کا نوٹس26 February, 2006 | فن فنکار عامر خان کی دوسری شادی28 December, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||