عامر خان کی دوسری شادی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے ممبئی میں ایک سادہ تقریب میں اپنی ساتھی کرن راؤ سے شادی کر لی۔ شادی کی یہ تقریب ان کے گھر پر منعقد کی گئی۔ کرن اور عامر کی ملاقات سنہ دو ہزار ایک میں بالی وڈ کی فلم لگان کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ اس فلم کے لیے کرن راؤ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ شادی کے بعد یہ جوڑا پنچگنی کے پہاڑی مقام پر تین روزہ تقریبات کی میزبانی کر رہا ہے۔ نکاح کی تقریب میں صرف گھر کے افراد شریک تھے تاہم پنچگنی میں ہونے والی تقریبات میں تمام بڑے فلمی ستارے شریک ہیں۔ چار سال قبل بننے والی فلم’ لگان‘ نہایت کامیاب ثابت ہوئی تھی یہاں تک کہ یہ آسکر ایوارڈز کی بہترین غیر ملکی فلم کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد ہوئی۔ اگرچہ عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان روابط کا آغاز ’لگان‘ کے بعد سے ہی ہو گیا تھا تاہم وہ دونوں اپنے تعلقات کے بارے میں خاموش رہے تاہم کئی تقریبات میں ان دونوں کو ساتھ دیکھا گیا اور ان کی تصاویر بھی لی گئیں۔ دونوں ہی نے اپنے شادی کرنے کے منصوبے کے بارے میں میڈیا میں کبھی کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی پنچگنی کی تقریبات کے بارے میں کچھ بتایا تاہم پھر بھی بدھ کی صبح اس نئے جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ان کے گھر کے آگے کئی اخباری رپورٹر، ٹی وی کے عملے کے افراد اور فوٹوگرافر جمع تھے۔ یہ عامر خان کی دوسری شادی ہے۔ پہلی بیوی رینا سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔ رینا کو انہوں نے حال ہی میں طلاق دی ہے۔ | اسی بارے میں عامر خان کو دھمکیاں11 February, 2005 | انڈیا عامر خان متاثرہ علاقوں کے دورے پر17 December, 2005 | کھیل بالی وڈ: اب ستارے گیت بھی گائیں گے28 April, 2005 | فن فنکار بالی وُڈ: تمام بڑی فلمیں ناکام کیوں29 April, 2005 | انڈیا عامر: ہرآٹھ ماہ بعد ایک فلم 10 August, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||