ریحانہ بستی والا
|  |
 |  عامر خان کو پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں |
بالی وڈ کے مشہرو اداکار عامر خان کی فیملی نے پولیس سے تحریری شکایت کی ہے کہ عامر خان کو دھمکی بھرے خطوط موصول ہورہے ہیں۔ پولیس کو وہ خطوط بھی دیے گئِے ہیں جس میں لکھنے والے نے انہیں دھمکیاں دی ہیں۔ جوائنٹ پولیس کمشنر احمد حاوید نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عامر خان کو دھمکیوں بھرے حظ موصول ہو رہے ہیں لیک وہ ہفتہ وصولی یا کسی مافیا کی طرف سے نہیں ہیں۔ یہ ان کا آپس کا معاملہ ہے۔ عامر کو یہ خطوط آج سے نہیں تقریباً چھ ماہ سے مل رہے ہیں اور اب پریشان ہو کر ان کے گھر والوں نے پولیس سے تحریری شکایت کی ہے۔ احمد جاوید نے مذید تفصیلات دینے سے انکار کر دیا لیکن فیملی کے کچھ قریبی لوگوں کا خیال ہے کہ یہ خطوط عامر کے چھوٹے بھائی فیصل نے لکھے ہیں اور گھریلو تنازعہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ عامر اور ان کی فیملی کو پولیس کا سہارا لینا پڑا ہے۔ فیملی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ فیصل کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور ان کا علاج ہو رہا ہے۔ عامر کو دھمکی ملنے کی اس خبر میں میڈیا خاصی دلچسپی لے رہا ہے کیونکہ اس سے قبل عامر کو ان کی فلم کے اوورسیز حقوق سے متعلق بھی مافیا کی جانب سے دھمکیاں مل چکی ہیں اور پولیس نے چند غنڈوں کو ایک پولیس مقابلے میں ہلاک بھی کیا تھا جس کے بعد عامر کو پولیس کی سکیورٹی دی گئی تھی۔ |