’بیٹلز‘ عدالتی جنگ ہار گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاپ گروپ ’بیٹلز‘ ایپل کمپوٹر کے خلاف آئی ٹیونز ڈاؤن لوڈ کرنے سے متعلق دائر کیا گیا مقدمہ ہار گیا ہے۔ یہ مقدمہ سر پال میکارٹنی کے علاوہ جان لینن اور جارج ہیریسن کے خاندن والوں نے دائر کیا تھا۔ بیٹلز کے ریکارڈ لیبل ’ایپل کورپس‘ کا کہنا ہے کہ امریکی ادارے نے ٹریڈ مارک معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے کہ وہ میوزک سے متعلق شعبے میں کام نہیں کرے گا۔ تاہم عدالت کا موقف تھا کہ کمپوٹر کے ادارے نے اپنے سٹورز کے لیئے ’ایپل‘ کا لوگو استعمال کیا ہے اور اس کا میوزک سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لیئے یہ کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ بیٹلز کا اصرار تھا کہ لندن ہائی کورٹ ایپل کمپیوٹرز کو آئی ٹیونز ڈاؤن لوڈ سہولت شروع کرنے پر ’ایپل‘ کا لوگو استعمال کرنے سے روکے کیونکہ آئی ٹیونز کا تعلق موسیقی سے ہے اور گروپ کو نقصانات کے ازالے کے طور پر رقم ادا کی جائے۔ آئی پوڈ اور آئی ٹیونز شروع کرنے کے بعد سے ڈیجیٹل میوزک کی دنیا میں ایپل تمام اداروں سے آگے ہے۔ بیٹلز کے ادارے ایپل کورپس کا کہنا ہے کہ آئی ٹیونز شروع کرنا 1991 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو دونوں فریقین کے درمیان پہلے تنازعہ کے بعد کیا گیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت بیٹلز کی ریکارڈ کمپنی ایپل کورپس کو ایپل ٹریڈ مارک استعمال کرنے کا حق حاصل تھا۔ یہ ادارہ 1968 میں قائم کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایپل کمپیوٹرز ادارہ 1976 میں قائم کیا گیا تھا۔ ان کا لوگو بھی ایپل ہی تھا تاہم بیٹلز سے تنازعہ کے بعد ایپل کی ایک سائیڈ کاٹ دی گئی تھی۔ | اسی بارے میں آؤ مگر ڈھانپ کے01 June, 2004 | فن فنکار انٹرنیٹ: موسیقی کے ستاروں کی امید 13 September, 2005 | فن فنکار چین میں آج عالمی مقابلۂ حسن ہوگا06 December, 2003 | فن فنکار سب سے پرانی چھپی ہوئی کتاب09 May, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||