سب سے پرانی چھپی ہوئی کتاب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برٹش لائبریری میں ایک کتاب کی نمائش ہو رہی ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا میں موجود سب سے پرانی چھپی ہوئی کتاب ہے۔ ڈائمنڈ سُترا نامی کتاب پر 868 سنِ عیسوی کی تاریخ درج ہے اور یہ چین کے شمال مغربی علاقے ڈنہوانگ میں ایک بند غار سے 1907 میں دوسری اشیاء کے ساتھ ملی تھی۔ یہ سرمئی رنگ کا ایک سکرول ہے جس میں چینی زبان میں تحریر ہے اور اسے ایک لکڑی کے گرد لپٹایا گیا ہے۔ یہ سکرول لائبریری میں جاری ایک نمائش ’سلک روڈ‘ کا حصہ ہے جس میں علاقے کی آرٹ اور ثقافت کو دکھایا گیا ہے۔ یہ کتاب ہنگری کے محقق سر مارک اورل سٹین نے دریافت کی تھی اور کہا جاتا ہے کہ جس غار میں تھی وہ 1000 عیسوی میں ایک لائبریری ہو گا۔ اگرچہ اس غار سے ڈائمنڈ سُترا کے علاوہ بھی کئی کتابیں ملیں لیکن بدھ مت کے پیروکاروں کی یہ مقدس کتاب وہ کتاب ہے جس پر پرنٹ ہونے کی تاریخ بھی درج ہے۔ یہ سکرول یورپ میں ٹائپ کی دریافت سے بہت پہلے پرنٹ کی گئی تھی۔ تاہم کاغذ بنانا اور پرنٹ کرنا چین میں بہت پہلے شروع ہو چکا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||