BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 April, 2004, 15:00 GMT 20:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قابل اعتراض درسی مواد کی تحقیق

کتابیں
بعض حلقوں کا الزام ہے کہ درس کتابوں میں قابل اعتراض مواد غیر ملکی دباؤ کے تحت شائع کیا جا رہا ہے
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے اس اقدام کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے جس کے تحت نصابی کتابوں میں ایسا مواد شامل کیا گیا جو مبینہ طور پر اسلامی روایات کے مطابق نہیں۔

انہوں نے یہ حکم اختتام ہفتہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں دیا جس میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی سربراہ کی اس وضاحت کو قبول نہیں کیا گیا کہ درسی مواد وفاقی وزارت تعلیم کی منظوری کے بعد شائع کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ غیر مناسب مواد کی حامل کتابوں کی اشااعت روک دی جائے اور جو کتابیں طلباء میں تقسیم ہو چکی ہیں ان کے متن کی اساتذہ کی مدد سے تصیح کر لی جائے۔

اطلاعات کے مطابق بعض درسی کتابوں میں اظہار کے ایسے پیرائے اختیار کئے گئے ہیں جو خطے میں مروجہ اسلامی روایات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

یہ الزام بھی لگایا جا رہا ہے کہ درسی کتابوں سے جہاد سے متعلق حوالے حذف کر دئیے گئے ہیں جو بظاہر مغربی مملک کے دباؤ کا اشارہ ہے۔

گزشتہ ہفتے صدر پرویز مشرف نے درسی کتابوں میں قابل اعتراض مواد کی اشاعت کا سختی سے نوٹس لیا تھا۔ اس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم زبیدہ جلال کہہ چکی ہیں کہ ایسے کسی اقدام کا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

حکومت اور ٹیکسٹ بک بورڈکے مابین موجودہ تنازعہ ایک ایسے مرحلے پر سامنا آیا ہے جب دینی مدارس کے طلبا نے سرکاری مداخلت کے خلاف پندرہ اپریل سے ایک ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد