انٹرنیٹ: موسیقی کے ستاروں کی امید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں پاپ گلوکار آن لائن موسیقی کی مدد سے عوامی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس ہی طرح کی ایک کوشش چین کی مقبول پاپ سٹار زیانگ زیانگ بھی کر رہی ہیں۔ جن کے گانےویب سائٹ پرانتہائی مقبول ہیں۔ ان کے گانوں کو سننے والے چین، سنگاپور اور ملائیشیا میں بکھرے ہوئے ہیں۔ زیانگ اپنےگانےویب سائٹ پر بغیر کسی معاوضے کے اپنے شائقین کو سنا ان کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر گانے مہیا کرنا کوئی منافع بخش کام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ویب سائٹ کے ذریعے براہ راست شائقین موسیقی سے مخاطب ہو سکتی ہیں اور اپنے گانوں کے حوالےسے ان کے مشورے اور رائے سے چین میں دو کروڑ افراد گانوں کی دھنیں حاصل کرنے کے لیے قطار میں ہیں۔ جس سے ہرماہ ڈھائی کروڑ ڈالر کا کاروبار ہو رہا ہے۔ اگر انٹر نیٹ کی سہولت پہنچانے والے ان گانوں کی دھنوں کے سلسلے میں کاپی رائٹ کا خیال رکھیں توگلوکار جملہ حقوق کے عوض پیسے کما سکتے ہیں۔ آن لائن موسیقی مستقبل کے ابھرتے ہوئے گلوکار کو پیسے کمانے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||