BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 February, 2004, 18:23 GMT 23:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پانچ ماہ میں پچاس لاکھ گانے فروخت
نیپسٹر
پانچ ماہ میں پانچ ملین گانوں کی فرو خت
موسیقی ڈاؤن لوڈ کرنے والے انٹرنیٹ کے ادارے نیپسٹر نے کہا ہے کہ اس نے پچھلے اکتوبر سے اب تک پانچ ملین گانے فرو خت کئے ہیں۔ گزشتہ برس اس ادارے نے قانونی طور پر جائز سروس مہیا کرنے والے ادارے کے طور پر دوبارہ کام شروع کیا تھا۔

نیپسٹر کبھی موسیقی کی صنعت میں منفی حثیت رکھتا تھا کیونکہ یہ موسیقی کے شائقین کو چوری کۓ گۓ گانے مہیا کرتا تھا جبکہ ان گانوں کی قیمت فنکاروں یا ریکارڈ کمپنیوں کو ادا نہیں کی جاتی تھی۔

نیپسٹر نے اب ایک ایسی ویب سائیٹ کے طور پر کام شروع کیا ہے جو انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو گانے اور البم فرو خت کرتی ہے۔

لیکن یہ ادارہ ابھی بھی ایپل آئی ٹیونز کمپنی سے پیچھے ہے جو مارکیٹ میں بڑی حیثیت رکھتی ہے اور جس نے پچھلےماہ تیس ملین سے زیادہ گانے اور البم

فرو خت کرنے کا دعوی کیا ہے۔

نیپسٹر کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ یہ اہم سنگِ میل نیپسٹر کے کامیاب تجربے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا تجربہ ہے جس کے نتیجے میں یہ سروس استعمال کرنے والے قانونی طور موسیقی کے ایک بڑے ذخیرے سے استفادہ کر سکیں گے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اس کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے سال میں بیس ملین ڈالر (دس اعشاریہ سات پاؤنڈز) کی فروخت متوقع ہے۔

جیوپیٹر ریسرچ نامی ادارے میں کام کرنے والے ایک ماہر ڈیوڈ کارڈ کا کہنا ہے کہ پانچ ملین کا عدد کوئی ایسا برا نہیں کیونکہ انہیں ذاتی طور پر توقع نہیں تھی کہ نیپسٹر اتنی جلد ایپل آئی ٹیونز کے مدمقابل آ جاۓ گا۔

بنیادی طور پر نیپسٹر گانوں کا تبادلہ کرنے والی سروس تھی اور استعمال کرنے والوں کی تعداد ساٹھ ملین تھی۔ نیپسٹر کو سن دو ہزار ایک میں گانوں کے جملہ حقوق کی خلاف ورزی پر ریکارڈ کمپنیوں کی قانونی چارہ جوئی کے نتیجے میں بند کر دیا گیا تھا۔

نیپسٹر اور ایپل آئی ٹیونز کا شمار بہت سے دوسرے آن لائن سروس مہیا کرنے والے اداروں میں ہوتا ہے جو ایک گانا اعشاریہ ننانوے ڈالرز (اعشاریہ تریپن پاؤنڈز) اور پورا البم تقریبا دس ڈالرز (پانچ اعشاریہ تیتیس پاؤنڈز) میں فروخت کرتے ہیں ۔

ایسی قانونی سائٹس نے پچھلے بارہ ماہ میں بڑی مقبولیت حاصل کی ہے۔ نتیجتاً کچھ مبصرین یہ کہہ رہے ہیں کہ موسیقی کی صنعت آن لائن چوروں کے خلاف جنگ جیت رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد