برٹنی کو بیٹوں سے ملنے کی اجازت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برٹنی سپئرز کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ ان کی موکلہ کو اپنے بیٹوں کے ساتھ وقت گزاری کی اجازت دے دی ہے۔ ایسو سی ایٹڈ پریس کو بھیجے جانے والے ایک میل میں برٹنی سپئر کی وکیل اینی کیلی نے کہا ہے ’ہاں، انہیں بچوں کے ساتھ گھومنے کی اجازت دی گئی ہے‘۔ گزشتہ ہفتے لاس اینجلس کی عدالت نے حکم دیا تھا کہ بریٹنی دوسالہ بیٹے سین پریسٹن اور ایک سالہ جیڈن جیمز سے نہیں مل سکیں گی۔ اس ماہ کے اوائل میں برٹنی سپئر کو سابق شوہر کیون فیڈرلین کو بچوں کی مکمل سپردگی دی گئی تھی۔ یہ سپردگی اسی عدالت اور جج نے دی تھی جس نے برٹی سپیر کے بارے میں یہ قرار دیا تھا کہ ’وہ ممنوعہ نشہ آور اشیاء اور شراب کے مسلسل استعمال کی عادی ہیں‘۔ عدالت نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ برٹنی سپئرز ہفتہ میں دوبار نشہ آور اشیاء کے استعمال اور شراب نوشی کے اچانک ٹیسٹ کے لیے تیار رہیں گی اور والدین کے ہفتہ وار تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گی۔ معاملے کی اگلی سماعت جمعہ کو ہو گی۔ | اسی بارے میں ’برٹنی کو بچوں سے ملنے کی اجازت‘04 October, 2007 | فن فنکار برٹنی بچوں کی تحویل سے محروم 02 October, 2007 | فن فنکار برٹنی پرایکسیڈنٹ کا مقدمہ23 September, 2007 | فن فنکار برٹنی کے بال، قیمت ایک ملین ڈالر20 February, 2007 | فن فنکار یاہو پر لوگوں کو برٹنی کی تلاش06 December, 2006 | فن فنکار برٹنی: طلاق کے بعد بچوں پر تنازعہ09 November, 2006 | فن فنکار میں پھر امید سے ہوں: برٹنی 10 May, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||