برٹنی بچوں کی تحویل سے محروم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ایک جج نے گلوکارہ برٹنی سپیئرز کو اپنے دونوں بچے اپنے سابق شوہر کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاس اینجلس میں جج سکاٹ گارڈن نے کہا کہ دو سالہ شان پریسٹن اور ایک سالہ جیڈن جیمز کو تا حکم ثانی کیون فیڈرلین کی تحویل میں دے دیا جائے۔ اب تک بچے دونوں والدین کی مشترکہ تحویل میں تھے۔ انتظامات میں اس تبدیلی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ دو ہفتے قبل اسی جج نے کہا تھا کہ پاپ سٹار سپیئرز مسلسل شراب اور ممنوعہ ادویات کا استعمال کرتی ہیں اور وہ ان کی عادی ہیں۔ جج نے برٹنی سپیئرز کو حکم دیا تھا کہ وہ ہفتے میں دو بار منشیات اور شراب کے استعمال کا پتہ کروانے کے لیے ٹیسٹ کروائیں گی۔ اس کے علاوہ عدالت نے دونوں والدین کو بچے پالنے کے بارے میں کورس مکمل کرنے کا حکم دیا تھا اور سپیئرز سے کہا گیا تھا کہ وہ ہفتے میں ایک بار بچے پالنے کے ایک کوچ سے ملیں گی۔ جج نے اپنے تازہ حکم میں یہ واضع نہیں کیا کہ آیا برٹنی سپیئرز نے ان احکامات پر عمل کیا تھا یا نہیں؟ دریں اثناء سپیئرز کے ایک سابق باڈی گارڈ نے کہا ہے کہ وہ بچوں کی تحویل کے لیے ہونے والی قانونی لڑائی میں سپیئرز کے خلاف گواہی دینے کے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیئرز کے ساتھ عریانیت، منشیات کے استعمال کے علاوہ بچوں کی سلامتی کے بارے میں لاپرواہی جیسے مسائل درپیش ہیں۔ | اسی بارے میں برٹنی سپیئرز پھر دلہن بن گئیں20 September, 2004 | فن فنکار کام سے ’بریک‘ چاہیئے: برٹنی19 October, 2004 | فن فنکار برٹنی: طلاق کے بعد بچوں پر تنازعہ09 November, 2006 | فن فنکار برٹنی کے ہاں بیٹے کی پیدائش15 September, 2005 | فن فنکار میں پھر امید سے ہوں: برٹنی 10 May, 2006 | فن فنکار برٹنی کے بال، قیمت ایک ملین ڈالر20 February, 2007 | فن فنکار برٹنی پرایکسیڈنٹ کا مقدمہ23 September, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||