برٹنی کے بال، قیمت ایک ملین ڈالر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک امریکی سیلون نے پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے بالوں کی نیلامی کے لیے ویب سائٹ قائم کی ہے اور ان بالوں کی قیمت ایک ملین امریکی ڈالر سے زائد مقرر کی ہے۔ برٹنی سپیئرز نےگزشتہ جمعہ کو کیلیفورنیا کے ایستھر ہیئر سٹوڈیو میں اپنے سر کے تمام بال اتروا دیے تھے اور buybritneyshair.com نامی یہ ویب سائٹ مبینہ طور پر اس سیلون کی مالکہ ایستھر ٹوگونوزی نے بنائی ہے۔ اس ویب سائٹ پر کٹوائے گئے بالوں کی تصاویر بھی موجود ہیں اور کہا گیا ہے کہ یہ بال’مکمل طور پر تصدیق شدہ ہیں‘۔ ویب سائٹ پر خریداری کے اس موقع کو’زندگی میں ایک بار ملنے والا موقع‘ قرار دیتے ہوئے کامیاب بولی دہندہ کو وہ قینچی بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے برٹنی کی حجامت کی گئی تھی۔ سیلون کی مشترکہ مالکہ جے ٹی ٹوگونوزی کا کہنا ہے’ہم نہیں جانتے اور شاید کبھی جان بھی نہ پائیں کہ برٹنی نے آخر ہمارے سیلون کو ہی کیوں چُنا‘۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے انہوں نے ان بالوں کو ’ای بے‘ پر فروخت کے لیے پیش کیا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر آن لائن خریدوفروخت کی اس ویب سائٹ نے اس بولی کو منسوخ کر دیا۔ گزشتہ برس کیون فیڈرلائن سے علیحدگی کے بعد سے امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز اپنے رویے کی وجہ سے اکثر شہ سرخیوں میں رہی ہیں۔ | اسی بارے میں یاہو پر لوگوں کو برٹنی کی تلاش06 December, 2006 | فن فنکار برٹنی: طلاق کے بعد بچوں پر تنازعہ09 November, 2006 | فن فنکار میں پھر امید سے ہوں: برٹنی 10 May, 2006 | فن فنکار برٹنی کے ہاں بیٹے کی پیدائش15 September, 2005 | فن فنکار کام سے ’بریک‘ چاہیئے: برٹنی19 October, 2004 | فن فنکار برٹنی سپیئرز پھر دلہن بن گئیں20 September, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||