یاہو پر لوگوں کو برٹنی کی تلاش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی پاپ سنگر برٹنی سپیئر کا اگرچہ کچھ عرصہ سے کوئی نیا گانا تو سامنے نہیں آیا لیکن پھر بھی وہ سال دو ہزار چھ میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ مشہور سرچ انجن ’یاہو‘ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ان کے نیٹ ورک پر کسی بھی دوسرے موضوع یا شخصیت کی نسبت برٹنی سپیئر کے بارے میں صارفین نے سب سے زیادہ جاننے کی کوشش کی۔ برٹنی سپیئر پچھلے چھ سال کے دوران پانچ مرتبہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات اور موضوعات میں سرفہرست قرار پائی ہیں۔ یاہو کی اہلکار کیتھی ارلی کا کہنا تھا کہ ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ وہ (برٹنی) ہمیشہ سرفہرست کیوں ہوتی ہے؟ ’میرا خیال نہیں کہ لوگ اپنے کیمپیوٹرز کے سامنے بیٹھے برٹنی کو دیکھتے رہتے ہیں‘۔ برٹنی سپیئر نے حال ہی میں اپنے دوسرے شوہر کیون فیڈرلین سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ یاہو پر تلاش کیے جانے والے ’ٹاپ ٹین‘ افراد یا موضوعات میں خواتین چھائی
ریسلنگ نیٹ ورک ’ڈبلیو ڈبلیو ای‘ برٹنی سپیئر کے بعد فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ سال دو ہزار چھ میں انٹرنیٹ پر جس خبر کو سب سے زیادہ پڑھا گیا وہ ’کروکوڈائل ہنٹر‘ یعنی ’مگرمچھوں کا شکاری‘ کے خطاب سے پہچانے جانے والے آسٹریلیوی باشندے سٹیو ارون کی موت کے بارے میں تھی۔ اس دفعہ پہلی مرتبہ ان ’بلاگز‘ کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جو سب سے مقبول ہیں۔ معروف شخصیات کے بارے میں لکھے جانے والے بلاگز پریز ہلٹن اور سپرفیشل توقع کے مطابق سر فہرست رہے جبکہ سیاسی بلاگ ’دی ہفنگٹن پوسٹ‘ مقبولیت کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر رہا۔ | اسی بارے میں برٹنی: طلاق کے بعد بچوں پر تنازعہ09 November, 2006 | فن فنکار میں پھر امید سے ہوں: برٹنی 10 May, 2006 | فن فنکار برٹنی کے ہاں بیٹے کی پیدائش15 September, 2005 | فن فنکار کام سے ’بریک‘ چاہیئے: برٹنی19 October, 2004 | فن فنکار ’برٹنی کی شادی نقلی تھی‘23 September, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||