برٹنی پرایکسیڈنٹ کا مقدمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنگر برٹنی سپئرز پرایکسیڈنٹ کرکے فرار ہونےاورمناسب لائسنس کے بغیرگاڑی چلانےکا الزام ہے۔ شہر کے اٹارنی دفتر کے مطابق چار اگست کو برٹنی لاس اینجلس کار پارک میں ایک کھڑی ہوئی کار کومار کروہاں سے فرار ہوگئیں ۔پچیس سالہ برٹنی پراگر برے اخلاق کا الزام ثابت ہوتا ہے تو انہیں چھ ماہ کی جیل ہو سکتی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس نے بتایا کہ اس سلسلے میں برٹنی سپئرز کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ کار کے مالک نے نو اگست کو نارتھ ہالی ووڈ کمیونٹی پولیس سٹیشن میں اس حادثے کی رپورٹ درج کرائی۔اٹارنی کے دفتر کے مطابق ابھی یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ برٹنی سپئرز کی کار کو کس حد تک نقصان پہنچا اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا کہ دوسری کار کو کتنا نقصان ہوا۔ برٹنی سپئرز کوان الزامات سے اس ہفتے آگاہ کر دیا گیا تھا۔اس کیس کی سماعت دس اکتوبر کو ہوگی جس میں برٹنی سپیئرز کے حاضر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ برٹنی سپئرز کا اپنے سابق شوہر کیون فریڈلائن کے ساتھ بچے کی تحویل کا تنازعہ جاری ہے اور اس سلسلے میں دو دن قبل ہی عدالت نےانہیں ہفتے میں دو مرتبہ شراب اور منشیات کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے بریٹنی کے ساتھ انتیس سالہ کیون فریڈلائن کو بھی بچوں کی تربیت سے متعلق کورسز کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسٹر کیون نے اپنے دو بیٹوں کی تحویل کے لیے مقدمہ کیاہوا ہے۔ | اسی بارے میں برٹنی کے ہاں بیٹے کی پیدائش15 September, 2005 | فن فنکار میں پھر امید سے ہوں: برٹنی 10 May, 2006 | فن فنکار کام سے ’بریک‘ چاہیئے: برٹنی19 October, 2004 | فن فنکار برٹنی کی ’مذاق مذاق میں‘ شادی 05 January, 2004 | فن فنکار برٹنی سپیئرز پھر دلہن بن گئیں20 September, 2004 | فن فنکار برٹنی: طلاق کے بعد بچوں پر تنازعہ09 November, 2006 | فن فنکار برٹنی کے بال، قیمت ایک ملین ڈالر20 February, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||