BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 October, 2007, 07:19 GMT 12:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’برٹنی کو بچوں سے ملنے کی اجازت‘
 برٹنی سپیئرز
برٹنی سپیئرز عدالت کے کئی احکامات کی پیروی کرنے میں ناکام ہو رہی ہیں
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے مشہور گلوکارہ برٹنی سپیئرز کو ان کے بچوں کی حوالگی دینے سے انکار کر دیا ہے، تاہم عدالت نے انہیں ہر دوسرے روز بیٹوں سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔

چند دن قبل عدالت نے بچے مکمل طور پر برٹنی سپیئرز کے سابق شوہر کے حوالے کر دیے تھے۔لاس انجیلس کی عدالت کے کمشنر نے اب اس حوالگی کی مدت چھبیس اکتوبر تک بڑھا دی ہے اور کہا کہ اگلی سماعت پر صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے بچے مشترکہ طور پر برٹنی سپیئرز اور ان کے سابق شوہر کے حوالے کیے تھے تاہم بعد میں بچے صرف شوہر کو دینے کے بارے میں عدالت نے کوئی وجہ نہیں بتائی۔

اس دوران برٹنی سپیئرز کے وکیل نے ایک امریکی رسالے کو بتایا کہ مذکورہ جج نے یہ فیصلہ اس وقت سنایا جب انہیں معلوم ہوا کہ برٹنی سپیئرز عدالت کے کئی احکامات کی پیروی کرنے میں ناکام ہو رہی ہیں۔

کمشنر سکاٹ گورڈن کا کہنا تھا کہ پچیس سالہ برٹنی سپیئرز ’ بار بار ممنوعہ اشیاء اور شراب کے استعمال میں ملوث پائی گئی ہیں۔‘

برٹنی سپیئرز عدالت کے کئی احکامات کی پیروی کرنے میں ناکام ہو رہی ہیں

گزشتہ ایک سال سے اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے خبروں میں رہنی والی مشہور گلوکارہ بدھ کو بھی عدالت نہیں آئیں جبکہ ان کے سابق شوہر کیون فیڈرلین وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر کیون کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل بچوں کو اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے ابھی اپنے بدھ کے حکم کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم عدالت پہلے ہی برٹنی سپیئرز پر پابندیاں لگا چکی ہے جن میں ہفتہ میں دوبار نشہ آور اشیاء کے استعمال اور شراب نوشی کے ٹیسٹ کے لیے تیار رہنا اور والدین کے ہفتہ وار تربیتی پروگرام میں جانا شامل ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ ماہ سے برٹنی سپیئرز کو لائسینس کے بغیر گاڑی چلانے اور ایکسیڈنٹ کے بعد موقع سے فرار ہو جانے کے ایک مقدمے کا بھی سامنا ہے۔ الزام ثابت ہونے کی صورت میں اس مقدمے میں انہیں چھ ماہ قید اور ایک ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال جولائی میں برٹنی سیپئرز اور ان کے سابق شوہر کے درمیان طلاق مکمل ہو گئی تھی اور تب سے دونوں کو اپنے دو بیٹوں کے ساتھ برابر وقت گزارنے کا حق حاصل رہا ہے، تاہم مسٹر فیڈرلین کا مطالبہ ہے کہ انہیں بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا حق دیا جائے۔ اس کے علاوہ وہ زیادہ رقم کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
برٹنی پرایکسیڈنٹ کا مقدمہ
23 September, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد