برٹنی نے بچوں سے ملاقات کی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشکلات سے دو چار پاپ سٹار برٹنی سپیئرز نے اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ کئی گھنٹے گزارے ہيں۔ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد برٹنی کی اپنے بیٹوں سے ملاقات ممکن ہوسکی ہے۔ تقریباگزشتہ دو مہینوں میں برٹنی نے پہلی بار اپنے بیٹوں کو دیکھا ہے۔ گزشتہ چار جنوری کو عدالت نے بچوں کی دیکھ بھال کا قانونی حق برٹنی کے سابق شوہر کون فیڈر لائن کو دے دیا تھا اور برٹنی سپیئرز کو اپنے بیٹوں سے ملنے کے حق سے بھی محروم کردیا تھا۔ واضح رہے کہ عدالت نےگزشتہ برس اکتوبر میں بچوں کی تحویل فیڈر لائن کو دے دی تھی۔ فیڈر لائن کے وکیل مارک ونسینٹ کپلان نے ہفتہ کو کہا تھا کہ ایک معاہدے کے بعد ہی برٹنی کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے بیٹوں سے مل سکتی ہیں۔ مارک ونسینٹ کپلان کے مطابق دونوں والدین عدالت کے فیصلے کی نظر ثانی پر پر راضی ہوئے ہیں۔ مارک ونسینٹ کا کہنا ہے کہ بیٹے اور ماں کی ملاقات سے بچوں کی زندگی میں ماں بھی شامل ہوجائیں گي۔ کیون فیڈر لائن کے ترجمان الیوٹ منٹز نے کہا کہ برٹنی کو ان کے بیٹوں سے ملاقات کو ممکن بنانے میں برٹنی کے والد جیمس نے اہم رول ادا کیا ہے۔ برٹنی سپیئرز اور کیون فیڈرلائن کی شادی 2004 میں ہوئی تھی اور جولائی 2007 میں طلاق ہوگيا تھا۔گزشتہ اکتوبر میں عدالت نے برٹنی سے کہا تھا کہ وہ اپنے دونوں چھوٹے بیٹوں کو اپنے سابق شوہر کے حوالے کر دیں۔ واضح رہے کہ تین جنوری کو عدالتی نگرانی میں اپنے بچوں سے ملاقات کے دوران برٹنی سپیئرز کی ذہنی حالت خراب ہو گئی تھی اور انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنے بچوں سے نہیں مل پائی تھیں۔ |
اسی بارے میں برٹنی سپیئرز سے دور رہنے کا حکم22 February, 2008 | فن فنکار برٹنی کے نفسیاتی جائزے کا حکم05 February, 2008 | فن فنکار لاس اینجلس میں برٹنی کا بخار16 February, 2008 | فن فنکار برٹنی کو بیٹوں سے ملنے کی اجازت22 October, 2007 | فن فنکار برٹنی کے بال، قیمت ایک ملین ڈالر20 February, 2007 | فن فنکار برٹنی بچوں کی تحویل سے محروم05 January, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||