BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 February, 2008, 11:39 GMT 16:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برٹنی سپیئرز سے دور رہنے کا حکم
برٹنی سپیئرز
اس سے پہلے ایک عدالت نے برٹنی سپیئرز کی اپنے دو بیٹوں تک رسائی کو منقطع کر دیا تھا۔
لاس اینجلس کے ایک جج نے پاپ سٹار برٹنی سپیئرز کے سابق مینیجر سیم لطفی کو حکم دیا ہے کہ وہ برٹنی سپیئرز سے دور رہیں۔

امریکی ضلعی عدالت کے جج پھلپ گوٹیریز نے سیم لطفی کو حکم دیا ہے کہ وہ سترہ مارچ تک برٹنی سپیئرز سے کم از کم دو سو پچاس گز کی دوری بنائے رکھیں۔ اس کے علاوہ انہیں اس عرصے کے لیے برٹنی سپیئرز اور ان کے والدین اور بھائی بہنوں کے گھروں سے دور رہنا ہوگا۔

برٹنی سپیئرز کی ماں نے تین ہفتے قبل دائر کی گئی ایک درخواست میں کہا تھا کہ مسٹر لطفی نے ان کی بیٹی کو بےہوش کرنے کی کوشش کی تھی، ان کے گھر کا ٹیلی فون کاٹ دیا تھا اور برٹنی کے ساتھ برا سلوک کیا تھا۔

اس سے پہلے ایک عدالت نے برٹنی سپیئرز کی اپنے دو بیٹوں تک رسائی کو منقطع کر دیا تھا۔ تین جنوری کو عدالتی نگرانی میں اپنے بچوں سے ساتھ ملاقات کے دوران برٹنی سپیئرز کی ذہنی حالت خراب ہو گئی تھی اور انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنے بچوں سے نہیں مل پائی ہیں۔

برٹنی سپیئرز نے حال ہی میں چھ دن ایک ذہنی طور پر بیمار اشخاص کے لیے خصوصی یونٹ میں گزارے۔ انہوں نے بار بار عدالت سے اپیل کی ہے کہ انہیں اپنے بچوں سے دوبارہ ملنے کی اجازت دی جائے مگر اب تک ان کی درخواستوں کو مسترد کیا جاتا رہا ہے۔

عدالت نے برٹنی سپیئرز کے والد جیمز سپیئرز کو ان کے جان و مال کا عبوری سرپرست بنایا ہے۔ برٹنی سپیئرز کی جائیداد تقریباً سو ملین ڈالر تصور کی جاتی ہے۔ اس طرح کی سرپرستی عموماً ایسے لوگوں کے لیے دی جاتی ہے جن کے بارے میں خیال ہو کہ وہ خود اپنا اور اپنے معاملات کا خیال رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔

برٹنی سپیئرزبرٹنی کو صدمہ
برٹنی سپیئرز کو بچے حوالے کرنے کا حکم
برٹنیایک ملین ڈالر کے بال
ویب سائٹ پر برٹنی کے بالوں کی نیلامی
برٹنی سپیئربرٹنی مقبول ترین
سرچ انجن یاہو پر لوگوں کو برٹنی کی تلاش
اسی بارے میں
لاس اینجلس میں برٹنی کا بخار
16 February, 2008 | فن فنکار
برٹنی بچوں کی تحویل سے محروم
05 January, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد