BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 February, 2008, 14:56 GMT 19:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاس اینجلس میں برٹنی کا بخار

برٹنی
کیون فڈیرلائن اور برٹنی سپیئیرز کے دو لڑکے ہیں
اگلے ہفتے پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئر کی لاس اینجلس کی عدالتوں میں دو شنوائیاں ہیں۔ ان مقدمات میں سے ایک ان کے سابق شوہر اور دوسرا ان کے سابق مینجر کے خلاف ہے۔

لیکن یہاں سب سے بڑا سوال ہے کہ کیا متنازعہ برٹنی کسی بھی شنوائی میں پیش ہوں گی؟

ایک بات تو صاف ظاہر ہے کے لاس اینجلس کے’پپراژي‘ فوٹوگرافوں کے لیے ایک ہنگامی ہفتہ شروع ہونے والا ہے۔ کیونکہ اس دوران وہ ایسا کوئی بھی لمحہ اپنے ہاتھوں سے جانے نہیں دیں گے اور ہر قیمت پر دنیا کی سب سے دلچسپ سلیبریٹی کی ایک تصویر حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس شہر کے لوگوں کو برٹنی میں کافی حد تک دلچسپی ہے، اس پر لوگوں کی مختلف رائے ہیں۔

ایک شہری روب کوہن برٹنی کے بارے میں کہتے ہیں’وہ اپنے آپ میں ایک چوبیس گھنٹے کا ریالٹی شو ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا ’وہ آپ کو وہ سب کچھ دیتی ہیں جو آپ چاہتے ہیں‘۔

کوہن کے ساتھی کرسٹین راتھ کہتی ہیں’ آپ ان کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔ وہ ہر جگہ ہیں‘۔

پپراژي کی ان میں اس لیے بھی خاص دلچسپی ہے کیونکہ برٹنی ان کے لیے ٹیب لائڈز کا مکمل مسالا ہیں۔ بعض ایجنسیوں نے برٹنی کی تلاش میں کئی فوٹو گرافروں کو صرف ان کے پیچھے لگا دیا ہے۔

لاس اینجلس میں جہاں بھی برٹنی جاتی ہیں پپراژی ان کا پیچھا کرتے ہیں

ایک ویڈیو فوٹوگرافر ایلکس پاسوس برٹنی کے گھر کا ہر روز دورہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ’وہ امریکہ میں سونے کی طرح ہیں۔ لوگوں میں جنون ہے۔ وہ ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ وہ کہاں ہیں؟ کہاں جاتی ہیں ؟ کیا خریدتی ہیں؟ سب کچھ‘۔

جب سے برٹنی سپیئر نے اپنی زندگی کا پہلا ہٹ نغمہ ’ہٹ می بیبی ون مور ٹائم‘ دیا ہے اس کے بعد سے ہرشخص کی نظر ان پر ہے۔

بیورے ہلز میں رہنے والے ماہر نفسیات میگی کیرل کا کہنا ہے’مجھے لگتا ہے کہ جیسے ہم دوسری مشہور شخصیات میں دلچسپی رکھتے ہيں ویسے ہی ہم برٹنی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔‘

لیکن کیا برٹنی کی موجودہ زندگی سے کوئی متاثر ہو سکتا ہے؟ کئی ماہرین اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں وہ ذہنی طور پر بیمار ہیں۔

محترمہ کیرل کہتی ہیں’جہاں تک برٹنی کا تعلق ہے ہم ان کے دیوانے ہیں کیونکہ ان کو دیکھ کر یہ امید پیدا ہوتی ہے کہ شاید اتنی مشکلات سے گزرنے کے بعد سب ٹھیک ہو جائے ۔ جیسا سب کی ذاتی زندگی میں بھی ہوتا ہے‘۔

حالیہ ہفتوں میں ایک تصویر حاصل کر کے ٹیبلائڈ میں شائع کرنے کے لیے پپراژی جس حد تک گئے ہیں وہ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

بعض فوٹوگرافروں سے یہ کہہ کر نوکری چھوڑ دی کہ برٹنی کا پیچھا کرنے کی دوڑ اب کافی خطرناک ہوگئی ہے۔ مسٹر پاسوس کا کہنا ہے ’ ہر کوئی ان کے بارے میں جاننا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب بات ہاتھ سے نکل گئی ہے اور خطرناک ہو گئی ہے‘۔

برٹنی سپیئرزبرٹنی کو صدمہ
برٹنی سپیئرز کو بچے حوالے کرنے کا حکم
برٹنیایک ملین ڈالر کے بال
ویب سائٹ پر برٹنی کے بالوں کی نیلامی
برٹنی سپیئربرٹنی مقبول ترین
سرچ انجن یاہو پر لوگوں کو برٹنی کی تلاش
برٹنیبچے کون رکھے گا؟
برٹنی اور شوہر کے درمیان بچوں کی نگرانی پر تنازعہ
برٹنی کے یہاں بیٹا
گلوکارہ برٹنی سپیئرز کے ہاں بیٹے کی پیدائش
پاپ سٹار برٹنی سپیئرزبرٹنی امید سے ہیں
برٹنی سپیئرز پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں
برٹنی سپیئرزبرٹنی کا لِپ سنک
برٹنی نے گایا نہیں، بس ہونٹ ہلائے
اسی بارے میں
برٹنی بچوں کی تحویل سے محروم
05 January, 2008 | فن فنکار
برٹنی پرایکسیڈنٹ کا مقدمہ
23 September, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد