BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 February, 2008, 11:57 GMT 16:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برٹنی کے نفسیاتی جائزے کا حکم
برٹنی
عدالت نے برٹنی کو گزشتہ ہفتے ان کے والد کی نگرانی میں دیا تھا
امریکی عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی نفسیاتی رپورٹ تیار کیے جانے تک ان کے والد جیمز سپیئرز ہی ان کے مالیاتی اور ذاتی معاملات کی نگرانی کریں گے۔

عدالتی کمشنر ریوا گوٹز نے ایک ڈاکٹر کو نامزد کیا ہے جو اس بات کا جائزہ لے گا کہ لاس اینجلس ہسپتال میں داخل سپیئرز کوئی فیصلہ کرنے کی حالت میں ہیں بھی یا نہیں۔

جیمز سپیئرز چودہ فروری کو ہونے والی سنوائی میں نفسیاتی رپورٹ پیش کیے جانے تک اپنی بیٹی کے مالیاتی اور ذاتی معاملات کے نگران رہیں گے۔

عدالت نے برٹنی کو گزشتہ ہفتے ان کے والد کی نگرانی میں دیا تھا۔ اس قسم کا فیصلہ اس صورت میں دیا جاتا ہے جب عدالت کی نظر میں کوئی اپنا خیال رکھنے اور اپنے معاملات چلانے کی حالت میں نہیں ہوتا۔

بطورِ نگران برٹنی کے والد کو ان کے نقد اثاثوں پر تصرف کا اختیار ہے اور وہ کسی بھی شخص کو برٹنی سے ملاقات سے روک سکتے ہیں۔عدالت نے برٹنی کے وکیل کی جانب سے بھی یہ درخواست مسترد کر دی کہ انہیں برٹنی کے والد کی جگہ اثاثوں کا نگران مقرر کیا جائے۔

برٹنی کے والد نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ان کے مینجر سام لطفی کے خلاف عدالتی حکم بھی حاصل کیا تھا جس کے تحت لطفی پچیس سالہ برٹنی سے کوئی رابطہ نہیں رکھ سکتے۔

اسی بارے میں
برٹنی بچوں کی تحویل سے محروم
05 January, 2008 | فن فنکار
برٹنی پرایکسیڈنٹ کا مقدمہ
23 September, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد