BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 January, 2008, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اٹونمنٹ‘ سال کی بہترین فلم
ایوارڈز
ایوارڈز کی تقریب میں اداکار موجود نہیں تھے۔
برطانوی رومانوی ڈارمہ ’اٹونمنٹ‘ اس سال گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین فلم قرار پائی۔

لاس اینجلس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فلم کے ادکاروں کیرا نائٹلی اور جیمز میِک ایوائے نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ لیکن مصّنفوں کی ہڑتال کی وجہ سے اداکاروں کی عدم موجودگی کے باعث شاندار ریڈ کارپٹ کی تقریب منسوخ کردی گئی۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈینیل ڈے لیوس بھی شامل ہیں جنہوں نے ’ دیئر وِل بی بلڈ‘ نامی فلم کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اس فلم میں انہوں نے تیل کے ایک بہت بڑے تاجر کا کردار ادا کیا تھا۔

ان اعزازات کا اعلان ادکاروں کی غیر موجودگی میں ہی ایک سادہ سی نیوز کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

طربیہ یا مزاحیہ فلم کے زمرے میں ’ دی بلڈی سوینی ٹوڈ: دی ڈیمن باربر آف فلیٹ سٹریٹ‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا اور اسی فلم کے اداکار جانی ڈیپ نے بہترین ادکار برائے طربیہ یا مزاحیہ فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے اس فلم میں ایک منتقم مزاج حجام کا کردار ادا کیا جو اپنے گاہکوں کا گلہ کاٹتا ہے۔

ڈینیل ڈے لیوس
ڈینیل ڈے لیوس نے تیل کے ایک بہت بڑے تاجر کا کردار ادا کیا

برطانوی اداکارہ جولی کرسٹی نے فلم ’اوَے فرام ہر‘ میں اَلزائمر کی مریضہ کے کردار کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

آسٹریلیا کی اداکارہ کیٹ بلینچیٹ نے فلم ’آئی ایم ناٹ دئیر‘ کے لیے بہترین معاون ادکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اور فرانسیسی اداکارہ میریئن کاٹیلارڈ کو فلم ’لا وی آ روز ‘ میں قابلِ ذکر کردار ادا کرنے پر بہترین اداکارہ برائے طربیہ یا مزاحیہ فلم کا ایوارڈ ملا۔

سپنئرڈ جیویئر بارڈم، جنہوں نے’ نو کنٹری فار اولڈ مین‘ میں خزانے کے متلاشی کے ایک قاتل کا کردار ادا کیا گلوب بہترین معاون ادکار کے ایوارڈ کے حقدار بنے۔

اس اعزاز کے اعلان کے بعد ایک بیان میں بارڈم نے کہا کہ ایسے میں جب اس زمرے میں بہت سی شاندار کارکردگیاں موجود ہیں انہیں یہ ایوارڈ ملنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

’نو کنٹری فار اولڈ مین‘ کو بہترین سکرین پلے کا انعام بھی ملا۔
’ دی روڈینٹ ٹیل رٹاٹوئلے‘ کو بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔
ٹیلی وژن کے شعبے میں سمانتھا مارٹن نے بہترین معاون ادکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔

رکی گیرویس کے ٹی وی شو ’ایکسٹرا‘ کو بہرین طربیہ یا مزاحیہ ٹی وی سیریز قرار دیا گیا۔ ڈیوڈ ڈکوونی کو ’ کیلیفورنیکیشن‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔

جانی ڈیپ

بعد ازاں ڈکوونی کا کہنا تھا کہ وہ ٹیلی وژن پر ہونے والے ایوارڈز کے اعلانات کے دوران بہت بےچینی محسوس کررہے تھے وہ یہ تقریب دیکھ نہیں پا رہے تھے اس لیے وہ فلم دیکھنے چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جب ہوٹل کے کمرے میں واپسی پر میرا فون بجنے لگا تو میں سمجھ گیا کہ میں جیت گیا ہوں کیونکہ ہارنے والے کو کوئی فون نہیں کرتا۔‘

بہترین ٹی وی ڈرامہ سیریز ’میڈ مین‘ قرار پائی جبکہ گیلن کلوز کو ’ڈیمیجز‘ اور جان ہم کو ’میڈ مین ‘ کے لیے بہترین ڈرامہ اداکاری کا ایوارڈ دیا گیا۔

چھ سو کے قریب حاضرین کی پرزور تالیوں میں ٹیلی وژن کے رپورٹز ’ایکسیس ٹو ہالی وڈ ‘ کے میزبان بلی بش اور’ انٹرٹینمنٹ ٹو نائٹ ‘ کی میزبان میری ہارٹ نے جیتنے والوں کی فہرست پڑھتے ہوئےان اعزازات کا اعلان کیا۔

نکول کڈمیناقوامِ متحدہ میں فلم
اقوامِ متحدہ کے دفاتر میں پہلی فلم کی عکس بندی
جونی ڈپہالی وڈ 2006
پائیریٹس آف دی کریبین بہت کامیاب رہی
اسامہاسامہ پر ایوارڈ
طالبان دورِ میں خواتین کی حالت پر فلم
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد