گولڈن گلوب ایوارڈز کا بائیکاٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے اداکاروں کی یونین نے کہا ہے اس کے ارکان اگلے ہفتے ہونے والی گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کا بائیکاٹ کریں گے۔ یونین کے صدر ایلن روزنبرگ نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ممبران فلم نگاروں کی کم معاوضوں کے خلاف جاری ہڑتال کے پیش نظراس تقریب میں قطعاً شرکت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ فلم اور ٹیلی ویژن کی دنیا کے اداکاروں کو دیے جانے والے ایوارڈز میں گولڈن گلوب کو ایک بڑا مقام حاصل ہے اور آسکر کے بعد اسے اداکاری کے شعبے کا دوسرا بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ مشہور اداکاروں کے بائیکاٹ کی وجہ سے شاید ٹیلی ویژن چینلز بھی اس تقریب کو ٹیلی کاسٹ نہ کریں۔ لاس اینجلس میں بی بی سی کے نامہ نگار پیٹر باؤں کا کہنا ہے کہ ایسی تقریب کا تصور ہی عجیب ہے کہ جس میں اداکاروں کے لیے انعامات کا اعلان ہو اور وہ یہ ایوراڈز وصول کرنے کے لیے موجود ہی نہ ہوں۔ فلم سازوں کے ساتھ یکجہتی
تاہم دوسری جانب گولڈن گلوب ایوراڈز کی تقریب کی منتظم ’ہالی وُڈ پریس ایسوسی ایشن‘ کا کہنا ہے کہ اداکاروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ کوئی درمیانی راہ نکالی جا سکے اور یہ لوگ تقریب میں شریک ہوں۔‘ فلم نگاروں کی یونین ’رائٹرز گِلڈ آف امیرکا‘ نے اداکاروں کی یونین کی طرف سے ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ فلم نگاروں کی اس یونین نے گزشتہ نومبر سے کم معاضوں کے خلاف ہڑتال کی ہوئی ہے۔ فلم نگاروں کا کہنا ہے کہ ان کی تخلیقات کو جب فلم کی نمائش کے بعد انٹرنیٹ اور ڈی وی ڈیز کی شکل میں فروخت کیا جاتا ہے تو انہیں اسے اس کا معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ فلم نگاروں کی یونین کا کہنا ہے وہ ایک ’ انتہائی اہم تحریک چلا رہی ہے جس کا مقصد فلم نگاروں کے معاوضوں اور انکے اشاعتی حقوق کا تحفظ کرنا ہے جس کے دو رس اثرات ہوں گے۔‘ اس ہڑتال کی وجہ سے ٹیلی ویژن پر نئے مزاحیہ پروگرام اور ڈرامے تقریباً نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں، تاہم اس ہفتے ایک ’عبوری معاہدے‘ کے بعد ٹی وی ٹاک شوز سے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ |
اسی بارے میں جونی ڈپ کی فلم ہڑتال کا اگلا شکار21 November, 2007 | فن فنکار ڈاونچی کوڈ سیریز فلم میں تاخیر19 November, 2007 | فن فنکار ٹورانٹو فلم فیسٹیول شروع09 September, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||