BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 November, 2007, 08:38 GMT 13:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جونی ڈپ کی فلم ہڑتال کا اگلا شکار
اداکار جونی ڈپ
جونی ڈپ اس فلم میں ہیروئن کے عادی کا کردار نبھا رہے ہیں
ہالی وڈ کے مشہور اداکار جونی ڈپ کی نئی فلم’شنٹارم‘ مصنفین اور سکرپٹ رائٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے التواء کا شکار ہوگئی ہے۔

ڈاونچی کوڈ سیریز کی فلم کے بعد یہ دوسری بڑی فلم ہے جو ہالی وڈ کے سکرپٹ رائٹرز کی ہڑتال کا نشانہ بنی ہے۔ اس کے علاوہ ران ہاورڈ اور اولیور سٹون جیسے ہدایتکاروں کی فلمیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

جیل سے فرار کے موضوع پر بنی اس فلم کی شوٹنگ فروری میں شروع ہونی تھی لیکن ہڑتال سے قبل سکرپٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اب اس میں تاخیر ہو گئی ہے۔

جونی ڈپ اس فلم میں ہیروئن کے عادی ایک ایسے آسٹریلین کا کردار ادا کر رہے ہیں جو جیل سے فرار ہو جاتا ہے۔

ادھر امریکی نیوز ٹی وی چینل سی بی ایس کے نیوز رائٹرز کے نمائندہ یونین رہنماؤں نے بھی ایک دیگر معاملے پر ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک، لاس اینجلس، واشنگٹن اور شکاگو میں کام کرنے والے پانچ سو کے قریب ٹی وی اور ریڈیو کے نیوز رائٹر اپریل دو ہزار پانچ کے بعد سے بنا کسی معاہدے کے کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رائٹرز گلڈ آف امریکہ کے ممبران نے پانچ نومبر کو رائلٹی کے معاملے پر ہڑتال شروع کی تھی اور ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں فلموں کی ڈی وی ڈی اور انٹرنیٹ پر فروخت سے حاصل کردہ رقم میں سے حصہ دیا جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد