ڈاونچی کوڈ سیریز فلم میں تاخیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے مصنفین کی ہڑتال کے باعث ڈاونچی کوڈ سلسلے کی فلم 'اینجلز اینڈ ڈیمنز' تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ ڈین براؤن کے ناول سے ماخوذ فلم ’اینجلز اینڈ ڈیمنز‘ فلم سازوں کی جانب سے تاخیر کا شکار ہوئی ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اس کے سکرپٹ میں مزید کام کی ضرورت ہے اور یہ کام مصنفین کی ہڑتال سے متاثر ہو رہا ہے۔ اینجلز اور ڈیمنز کواگلے سال کرسمس کے قریب نمائش کے لیے پیش ہونا تھا لیکن اب یہ مئی دو ہزار نو تک مؤخر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلم ڈین براؤن کے ایک دوسرے ناول ’ڈاونچی کوڈ‘ پر مبنی فلم کی دوسری کڑی ہے۔ ہالی وڈ کے فلم مصنفین نے معاوضوں میں اضافے کے لیے دوہفتے قبل ہڑتال کا آغاز کیا تھا اور وہ چھبیس نومبر کو اپنے سٹوڈیوز کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ مصنف اکیوا گولڈ مین بھی ایک منصوبے پر کام کر رہے تھے لیکن امریکہ میں مصنفین کی تنظیم نے اپنے ارکان کو ہڑتال کے دوران اسکرپٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنے سے منع کیا ہے۔ اکیوا گولڈ مین کے اعزاز میں ’اے بیوٹی فل مائنڈ ‘ نامی فلم بھی شامل ہے جس پر انہوں نے بہترین ماخوذ اسکرین پلے کا اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
اس موقعہ پر جب ہڑتال تیسرے ہفتے میں داخل ہونے کو ہے کولمبیا پکچرز کے سٹوڈیو سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اینجلز اینڈ ڈیمونز‘ کی تخلیق مؤخر کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اسے اس وقت تک نمائش کے لیے مناسب نہیں سمجھتے جب تک سٹوڈیو مالکان اور فلم ساز یہ محسوس نہیں کرتے کہ اسکرین پلے بہت مضبوط ہے۔ فی الوقت اس کے دوبارہ آغاز کی کوئی تاریخ طے نہیں ہے لیکن ہم اس کی نمائش کے لیے پندرہ مئی دو ہزار نو کی تاریخ مقرر کر رہے ہیں۔ کولمبیا پکچرز کا کہنا ہے کہ دو ہزار آٹھ میں ان کی کوئی بھی فلم ریلیز ہونے کا امکان نہیں ہے جن میں جیمز بانڈ کی اگلی فلم اور وِل سمتھ کا ایکشن ڈرامہ ’ہینکاک‘ بھی شامل ہیں جو ہڑتال سے متاثر ہوئے ہیں۔ |
اسی بارے میں ڈاونچی کوڈ مقدمہ: اپیل پھر ہو گی13 July, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||